ہفتہ 10 جون 2023 - 2:25:08 شام

براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ کے یونٹ 3 نے کامیابی کے ساتھ کام شروع کردیا

  • 1706857739303276340
  • the barakah nuclear energy plant the first in the arab world  (large)
  • unit 3 of barakah plant (large)

ابوظبی، 22ستمبر، 2022 (وام)۔۔ ایمریٹس نیوکلیئر انرجی کارپوریشن (ENEC) نے اعلان کیا ہے کہ اس کےآپریٹنگ اور دیکھ بھال کے ذیلی ادارے نواح انرجی کمپنی نے الظفرہ خطےمیں واقع براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ کے یونٹ 3 کو کامیابی کے ساتھ شروع کر دیا ہے۔

یہ سنگ میل ظاہر کرتا ہے کہ براکہ پلانٹ کے چار یونٹس جو کہ عرب دنیا کے پہلے ملٹی یونٹ آپریشنل نیوکلیئر پلانٹ ہیں کو آن لائن لانے اور 2050 تک نیٹ زیرو پر پہنچنے والے متحدہ عرب امارات کے پاور سیکٹر کے ڈیکاربونائزیشن کو تیز کرنے میں خاطر خواہ پیش رفت ہو رہی ہے۔

یونٹ 3 یونٹ 2 کے آغاز کے ایک سال بعد شروع کیا گیا ہے جس کا اگلا اہم سنگ میل آنے والے ہفتوں میں یونٹ 3 کوقومی بجلی گرڈ سے منسلک کرناہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بہت سے ممالک توانائی کے عالمی بحران کی وجہ سے توانائی کی قلت پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے2008 میں جوہری توانائی کو اپنے انرجی مکس میں شامل کرنے کےفیصلہ کے نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ یونٹ 3 تجارتی طور پر کام کرنے کے بعد قومی گرڈ کوزیروکاربن اخراج کے ساتھ مزید 1,400 میگا واٹ بجلی فراہم کرے گا جو متحدہ عرب امارات کی تحفظ توانائی کی جانب اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

براکہ میں پیدا ہونے والی صاف بجلی پورے متحدہ عرب امارات میں گھروں، کاروبار اور ہائی ٹیک صنعتوں کو مستقل طور پر طاقت فراہم کر رہی ہے اور پلانٹ کی کامیاب ترقی ملک کی وسیع میگا پروجیکٹ مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔

ENEC کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ابراہیم الحمادی نے کہاکہ ہم آج متحدہ عرب امارات کے پرامن نیوکلیئر انرجی پروگرام کی فراہمی میں ایک اور اہم سنگ میل پر پہنچ گئے ہیں کیونکہ ہم متحدہ عرب امارات کے لیے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم صاف توانائی کی فراہمی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ براکہ پلانٹ پاور سیکٹر کی ڈیکاربونائزیشن کی قیادت کرتے ہوئےبڑھتی ہوئی طلب اور بجلی کی ترقی کو پورا کرنے کے لیے مستقل طور پر وافر بجلی پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ایک عالمی معیار کا جوہری پروگرام تیار کیا ہے اور وہ اپنے تجربے کو عالمی صنعت کے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت کے اعداد و شمار پر مبنی فیصلوں کی بدولت براکہ اب توانائی کے عالمی بحران کے وقت مقامی توانائی کی سلامتی اور پائیداری کو متوازی طور پر آگے بڑھا رہی ہے جو توانائی کے تحفظ اور پائیداری کو متوازی طور پر حل کرنے میں جوہری توانائی کی منفرد صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پلانٹ کا آغاز جدت،تحقیق اور ترقی کے ساتھ اب پروگرام کے مکمل دائرہ کار کو یقینی بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ نواح کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی الحمادی نے کہاکہ ہم اپنی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو کہ انتہائی ہنر مند اور اہل متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل ہے۔

انہوں نے ہمارے چار یونٹس میں سے تیسرے کو محفوظ اور مؤثر طریقے سے شروع کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آج براکہ پلانٹ کے لیے ایک اور اہم موقع ہے اور ہم پہلے ہی ری ایکٹر میں بجلی بڑھا رہے ہیں اور قومی ضابطوں اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق پہلے میگا واٹ صاف بجلی گرڈ تک پہنچانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونٹ 3 کا آغاز اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے اماراتی ہنرمندوں نے بین الاقوامی ماہرین اور تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے تین جوہری یونٹوں کو ایک ساتھ محفوظ اور قابل اعتماد طریقے سے چلانے کی صلاحیت پیدا کر لی ہے۔

آنے والے ہفتوں میں یونٹ 3 قومی بجلی کے گرڈ سے منسلک ہو جائے گا اور آپریشنز ٹیم بتدریج پاور لیول بڑھانے کاعمل جاری رکھے گی جسے پاور ایسنشن ٹیسٹنگ (PAT) کہا جاتا ہے۔ اس عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

ترجمہ : ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395303085881

WAM/Urdu