پیر 25 ستمبر 2023 - 9:39:23 صبح

متحدہ عرب امارات کے رہنماوں کی سعودی شاہ کو قومی دن کی مبارکباد


ابوظہبی، 23 ستمبر، 2022 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سعودی عرب کے بادشاہ خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مملکت کے 92 ویں قومی دن کے موقع پرمبارکباد کے پیغامات دیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو بھی قومی دن کی مبارکباد دی ہے۔

ترجمہ۔ تنویر ملک

https://wam.ae/en/details/1395303085976

WAM/Urdu