Mon 26-09-2022 12:31 PM
ابوظہبی، 26 ستمبر، 2022 (وام) ۔۔ پہلا بائیک ابوظہبی فیسٹیول ابوظہبی میں 7 سے 13 نومبر 2022 تک ابو ظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اورابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نھیان کی سرپرستی میں منعقد ہوگا۔
بائیک ابوظہبی پلیٹ فارم کے تحت ہونے والے اس فیسٹیول کی لانچنگ عزت مآب شیخ خالد بن محمد نے نومبر 2021 میں کی تھی جس کا مقصد امارات کوسائیکلنگ کا ایک معروف عالمی مرکزبنانا ہے۔
بائیک ابوظہبی فیسٹیول کے تحت ابوظہبی میں عالمی معیار کے دو سائیکلنگ ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں یو سی آئی اربن سائیکلنگ ورلڈ چیمپئن شپ کا پانچواں ایڈیشن بھی شامل ہے، جو اس خطے میں پہلی بار 9 سے 13 نومبر تک منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ پہلی بائیک ابوظہبی گران فونڈو 12 نومبر کو ہوگی، جو ابوظہبی شہر سے شروع ہو کر150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے العین میں ختم ہوگی۔
اس امیچر ایونٹ کے لیے ایک 20 لاکھ درہم کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے جو مردوں اور خواتین دونوں پرمساوی تقسیم ہوگی۔ دنیا کے سرفہرست اربن سائیکلسٹ بی ایم ایکس فری اسٹائل پارک اور بی ایم ایکس فری اسٹائل فلیٹ لینڈ اینڈ ٹرائلز میں بھی مدمقابل ہوں گے۔
بی ایم ایکس فری اسٹائل کی کیٹیگریز میں بشمول 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین ایلیٹ اور مرد ایلیٹ شامل ہوں گے،ٹرائلز میں، قومی ٹیم کے مقابلے کے ساتھ ساتھ ویمن ایلیٹ، مین ایلیٹ (20)، مین ایلیٹ (26)، مین جونیئر (20)، مین جونیئر (26 ) کی انفرادی کیٹیگریز کے فاتحین کورینبو جرسیاں دی جائیں گی۔
فیسٹیول کےانعقاد کے حوالے سے ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے جنرل سیکرٹری عارف العوانی نے کہا کہ ہمیں 2022 میں شاندار یو سی آئی اربن سائیکلنگ ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے پر بے حد فخر ہے۔
2021 میں یو سی آئی بائیک سٹی کا نامور لیبل حاصل کرنے کے بعد، اب ہم خطے میں عالمی معیار کے سائیکلنگ ایونٹس اور تفریحی پروگرامز کے اپنے پورٹ فولیو میں اضافہ کررہے ہیں۔ یو سی آئی کے صدر David Lappartient نے کہا کہ ہم ابوظہبی جانے کے منتظر ہیں جو مشرق وسطیٰ اور ایشیا کا پہلا یو سی آئی بائیک سٹی اور رواں سال کی یو سی آئی اربن سائیکلنگ ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔
CoVID-19 کی وبا کے آغاز کے بعد پہلی بار، ہم بی ایم ایکس فری اسٹائل پارک، بی ایم ایکس فری اسٹائل فلیٹ لینڈ کے ایتھلیٹس کو دوبارہ ایکشن میں دیکھیں گے،ابوظہبی اس ایکشن سے بھرپور ایونٹ کے لیے ایک شاندار اسٹیج فراہم کرے گا۔
ابوظہبی سائیکلنگ کلب کی سی ای او نخيرہ الخييلی نے کہا کہ بائیک ابو ظہبی فیسٹیول 2022 یو سی آئی اربن سائیکلنگ ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کرتے ہوئے ابوظہبی اسپورٹنگ کیلنڈر میں ایک اور اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی ایونٹ کا اضافہ کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ کے مختلف ایونٹس بھی شامل ہوں گے۔
بائیک ابوظہبی فیسٹیول کمیونٹی کے لیے مختلف قسم کے سائیکلنگ ایونٹس اور سرگرمیوں کا ابھی انعقاد کرےے گا جس میں تمام عمر اور صلاحیتوں کے حامل افراد بسشمول خواتین شرکت کرسکیں گی۔
تفریحی اور دوستانہ سرگرمیوں کے ساتھ ایونٹ ویلج میں مختصر سائیکل کورسز، فیس پینٹنگ، بنجی ٹرامپولائنز، گرافٹی آرٹسٹ، اسٹریٹ ڈانسر، بی ایم ایکس اسٹنٹ شو، لائیو میوزک اور دیگر سرگرمیاں نیشن ٹاورز میں منعقد کی جائیں گی۔
ترجمہ۔ تنویر ملک
http://wam.ae/en/details/1395303086842