Wed 23-11-2022 13:32 PM
تحر یر: محمد جلال الریسی، ڈائریکٹر جنرل، وام
ابوظہبی، 23 نومبر، 2022، (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سالانہ اجلاس 2017 میں اپنے پہلے اجلاس کے آغاز کے بعد سے، دانشمند قیادت کی جانب سے قائم کی گئی ایک روایت کے ساتھ تمام وفاقی اور مقامی اداروں کے لیے بدلتے ہوئے عالمی تناظر میں 2071 تک صد سال کی جانب ملک کے مستقبل کے لیے ترقیاتی وژن کی تخلیق کی جانب آگے بڑھنے اور تعاون کی سمت کا تعین کررہے ہیں۔
یہ سالانہ قومی اجلاسز، جن میں تمام اہم فیصلہ سازشرکت کرتے ہیں،، اس بات کی تصدیق ہے کہ وہ جو فیصلے کرتے اور جو سفارشات پیش کرتے ہیں وہ محض بحث کے لیے خیالات نہیں ہوتے بلکہ فیصلوں اور عملدرامد کی تجاویز ہوتی ہیں۔
سب سے زیادہ نمایاں قومی ایونٹس میں سے ایک ہونے کے علاوہ، یہ اجلاس قائدین کے لیے، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے، اپنی اہلیت کے متعلقہ شعبوں میں قیمتی مواقع کا سبب ہیں۔
آج اختتام کو پہنچنے والے 2022 ک اجلاسز حکومت کے اگلے 50 سالوں کے منصوبوں کا خاکہ پیش کرتے ہیں، جس میں تعلیم کامستقبل، اماراتائزئشن کے امور، اقتصادی ترقی، سی اوپی 28 کے انعقاد کے لیے متحدہ عرب امارات کی تیاریاں اور ڈیجیٹل شعبے میں متحدہ عرب امارات کی خواہشات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ایک سالانہ روایت کی شکل اختیار کرجانے والے ان اجلاسوں کا حتمی مقصدم جن میں فیصلہ ساز، منصوبہ ساز، اور ایگزیکٹوز مخصوص فائلوں پرتبادلہ خیال اورقابل عمل وژن تیار کرنے کے لیے ایک جگہ جمع ہوتے ہیں، وفاقی اور مقامی شعبوں کے درمیان انضمام اور باہمی تعاون کے ماحول کو یقینی بنانا ہے۔
یہ اجلاسز مختلف سرکاری ٹیموں کے درمیان بات چیت کے لیے ایک فورم کی شکل اختیار کر چکے ہیں جو ایک بہتر طریقے سے قائم کردہ فریم ورک اور تعین کنندگان کے مطابق کام کرتا ہے، یہ سبھی مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی سرکردہ پوزیشن اور مسابقتی برتری کو یقینی بنانے کے لیے اجلاسز میں جمع ہوتے ہیں۔
2022 میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اجلاسوں میں ،ملک اور اس کے لوگوں کے لیے خوشحالی اور استحکام حاصل کرنے، ان کے بچوں کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنانے، اور آنے والی نسلوں کو آگے آنے والے مواقع، چیلنجز اور بدلتے ہوئی صورتحال کے لیے تیار کرنے کے لیے دانشمند قیادت کے پختہ نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کی گئی۔
یہ اجلاسز متحدہ ملکی معاشرے کے مختلف طبقات کی خدمت کے لیے ایک مربوط حکومتی ڈھانچے کو ترقی دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
ترجمہ۔تنویر ملک
TS-22-255-25396