Thu 24-11-2022 19:10 PM
دبئی،24 نومبر، 2022 (وام) ۔۔ محمد بن راشد خلائی مرکز (ایم بی آر ایس سی) نے امارات کے چاند مشن کے تحت راشد روورکو خلاء میں بھیجنے کے لیے ایک نئی تاریخ کی تصدیق کی ہے۔
راشد روور کا افتتاحی لانچ اب بدھ 30 نومبر 2022 کو مشرقی امریکی وقت کے مطابق صبح کے 03:39 یا متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق دوپہر 12:39 بجے ہونا ہے۔
اپنے شراکت داروں SpaceX اور ispace کے ساتھ تعاون میں محمد بن راشد خلائی مرکز نے بتایا ہےکہ لانچنگ سے پہلے مربوط لانچ وہیکل لانچ پیڈ اسپیس لانچ کمپلیکس 40، کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن فلوریڈا میں پہنچنا شروع کردے گی۔
لانچ ہونے کے بعد مربوط خلائی جہاز چاند تک براہ راست کی بجائے کم توانائی والا راستہ اختیار کرے گا جس کا مطلب ہے کہ اپریل 2023 میں لانچ ہونے کے بعد لینڈنگ میں تقریباً پانچ ماہ لگیں گے۔
ترجمہ: ریاض خان ۔
https://wam.ae/en/details/1395303105445