جمعرات 02 فروری 2023 - 1:49:55 صبح

طاقہ نے الطویلہ بی آئی ڈبلیو پی پی پروجیکٹ میں حصص حاصل کرلیے


ابوظہبی، 20 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ ابوظہبی نیشنل انرجی کمپنی (طاقہ) نے الطويلہ بی انڈیپنڈنٹ پاور اینڈ واٹر پلانٹ (الطويلہ بی آئی ڈبلیو پی پی) کے آپریشنز اور مینٹیننس (ایم اینڈ او) میں داخل ہونے اورپلانٹ کے اضافی حصص حاصل کرنےکا اعلان کیا ہے۔

6کروڑ50لاکھ ڈالر (تقریباً 23کروڑ90لاکھ درہم) کی ٹرانزیکشن کے تحت، طاقہ نے بی ٹی یو پاور کمپنی اوراس کے ابوظہبی میں الطویلہ بی آئی ڈبلیو پی پی کے لیکوئیڈیٹر بی ٹی یو کے مکمل حصص حاصل کرلیے ہیں۔

خاص طور سے طاقہ نے الطویلہ بی آئی ڈبلیو پی پی کی ملکیتی کمپنی الطویلہ ایشیا پاور کمپنی (ٹیپکو) میں 10فیصد اضافی ملکیت حاصل کی ہے، اس طرح ٹیپکو میں طاقہ کا مجموعی ملکیتی حصہ 70فیصد ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ، طاقہ نے ایشیا گلف پاور سروس کمپنی لمیٹڈ (ٹیپکو کے ایم اینڈ او کنٹریکٹر) میں 25فیصد ملکیتی حصہ حاصل کیےہیں ۔

اس لین دین سے طاقہ کی اضافی ترقی حاصل کرنے، اس کی ایم اینڈ او صلاحیتوں میں اضافے اور یو اے ای، گھانا اور مراکش سمیت خطے میں ایک اہم ڈویلپر اور آپریٹر بننے کی حکمت عملی میں مدد ملے گی۔

طاقہ گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنریشن فريد العولقی نے اس حوالے سے کہاکہ طاقہ کے پاس یو اے ای جنریشن بزنس کی ترقی کے پرجوش منصوبے ہیں، اور یہ لین دین انہیں عزائم کی عکاسی کرتے ہیں۔ الطویلہ بی میں حصص کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ہماری ایم اینڈ او صلاحیتوں میں اضافہ اسٹریٹجک مقاصد کی جانب ایک مربوط کم کاربن پاور اور واٹر چیمپیئن کے طور پر ہماری حیثیت کو مضبوط کرنے میں واضح پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے جس سے شیئر ہولڈر اور اسٹیک ہولڈر دونوں کے لیے قدر پیدا ہوگی۔

الطویلہ بی انڈیپنڈنٹ پاور اینڈ واٹر پلانٹ، جس کی ملکیت اورآپریشنز ٹیپکو کے پاس ہے، 2.2 گیگا واٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت رکھتا ہے جس میں 162 ملین امپیریل گیلن یومیہ پانی کو صاف کرنے کی مجموعی صلاحیت ہے۔
ترجمہ۔تنویر ملک
https://www.wam.ae/en/details/1395303120925

Farrukh Tanveer Malik