جمعرات 02 فروری 2023 - 3:26:57 صبح

ادنوک ڈسٹری بیوشن اپنے آپریشنز کو ڈی کاربونائز اور 2030تک کاربن انٹینسٹی کو 25فیصد تک کم کرے گا


ابوظہبی، 20 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ ادنوک ڈسٹری بیوشن نے جمعہ کو 2030 تک اپنی کاربن انٹینسٹی کو 25فیصد تک کم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیاہے۔ مستقبل میں اس کے روزمرہ آپریشنز میں پائیداری کی بنیاد پر ان منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

ادنوک ڈسٹری بیوشن کی پائیداری مہم کا اہم مقصد اس کے اسکوپ 1 کاربن اخراج کو کم کر کے اس کے براہ راست آپریشنز کو ڈیکاربنائز کرنا ہےاور اس کا اسکوپ 2 کاربن اخراج ،اس کے آپریشنز کورواں رکھنے والے توانائی ذرائع سے متعلقہ ہے۔

کمپنی نے کہا کہ وہ پاور سروس سٹیشنز پر سولر پینلز نصب اور اپنی گاڑیوں میں بائیو فیول استعمال کرے گی، اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کے نیٹ ورک کو وسعت دے گی۔ کمپنی نئے سروس سٹیشنز کی تعمیر کے لیے "گرین کنکریٹ" کا استعمال کرے گا، جو ماحول دوست اور روایتی کنکریٹ سے کم کاربن فوٹ پرنٹ رکھتا ہے۔

ادنوک ڈسٹری بیوشن ایندھن اور اس سے متعلقہ مصنوعات کا یو اے ای کا پہلا ریٹیلر ہے جس نے ای ایس جی کوآرڈینیٹر کے طور پر فرسٹ ابوظہبی بینک (ایف اےبی) کے ساتھ شراکت میں 1ارب50کروڑ ڈالر(5ارب 50کروڑ درہم)کے موجودہ ٹرم لون کو پائیداری سے منسلک قرض میں تبدیل کر کے پائیدار فنانسنگ سے فائدہ اٹھایا ہے۔

ادنوک ڈسٹری بیوشن نے پائیداری سے منسلک ایک جرمانہ/مراعات قرض کا بھی اعلان کیا ہے جس میں قرض کو پائیداری کے اشاریوں سے مشروط کیا گیا ہے ۔ ایف اے بی کے علاوہ ابوظہبی کمرشل بینک، بینک آف چائنہ، انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اس قرض کی پارٹیز ہیں۔

ادنوک ڈسٹری بیوشن کے سی ای او بدر سعید اللمکی نے کہاکہ توانائی کے زیادہ سے زیادہ موثر استعمال اور صاف ایندھن کے استعمال کے ذریعے ہم اپنے کاروبار کو ڈیکاربنائز اور فنانسنگ مقاصد کو پائیداری اشاریوں سے جوڑ کر، پائیداری کو روزانہ کی بنیادپر اپنےآپریشنزمیں بنیادی حیثیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے ہماری بیڑے کے لیے پائیدار انرجی مکس کو اپنانا اور سروس سٹیشنز میں شمسی توانائی کا استعمال اور صارفین کے لیے کم کاربن شدت والی مصنوعات کی فراہمی کے علاوہ، نیو انرجیز میں مسلسل جدت کے ذریعے پائیدار ترقی کو آگے بڑھانا ہمارے عزم کو واضح کرتا ہے۔

اللمکی نے کہا کہ ادنوک ڈسٹری بیوشن اپنے پائیدار اقدامات کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں اپنے پورے نیٹ ورک میں نافذ کرے گا۔

2022 میں، ادنوک ڈسٹری بیوشن نے پائیدار اور ماحول دوست مصنوعات میں اضافہ جاری رکھنے کے لیے اپنی مجموعی حکمت عملی کے تحت پیٹرول اور ڈیزل انجنز کے لیے لبریکینٹ مصنوعات کی وائجر گرین سیریز کی رینج متعارف کرائی، جو 100فیصد پلانٹ بیسڈ آئل سے بنی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے ایندھن ریٹیلز کے طور پر، ادنوک ڈسٹری بیوشن پہلے ہی اپنے نیٹ ورک پر متبادل فیولنگ آپریشنز پیش کر رہا ہے، جس میں اس کے یو اے ای کے 31 اسٹیشنز پر کمپریسڈ قدرتی گیس( سی این جی) دستیاب ہے جبکہ ابوظہبی میں مکمل طور پرسی این جی کا ایک اسٹیشن کام کررہا ہے۔

ترجمہ۔تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395303120973

Farrukh Tanveer Malik