جمعرات 02 فروری 2023 - 2:44:21 صبح

عبداللہ بن زاید کی پلاؤ کے صدر سے ملاقات

  • عبدالله بن زايد يلتقي رئيس بالاو ويبحثان تنمية التعاون الثنائي بين البلدين

ویڈیو تصویر

ابوظہبی، 21 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ وزیر برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے پلاؤ کے صدر سرینجل وہپس جونیئر سے ملاقات کی۔

ابوظہبی میں ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے پہلوؤں کے ساتھ ساتھ دونوں دوست ممالک کے مفاد کے لیے انہیں آگے بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیاگیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جن میں ماحولیاتی تحفظ اور قابل تجدید توانائی کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی کوششوں خاص طور پر رواں سال ایکسپو سٹی دبئی میں ہونے والی اقوام متحدہ کی کلائمیٹ چینج کانفرنس آف دی پارٹیز (کاپ28) پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

شیخ عبداللہ نے صدر سورینجیل وہپس جونیئر اور ان کے وفد کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور پائیدار ترقی کے شعبے میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زوردیا۔

ملاقات میں پلاؤ کے صدر نے تمام شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنے ملک کی خواہش کواجاگر کرتے ہوئے گلوبل کلائمیٹ ایکشن میں متحدہ عرب امارات کی سرفہرست کوششوں ، ابوظہبی ہفتہ پائیداری کے انعقاد اوراس رواں سال کے آخر میں کاپ 28 کی میزبانی کے لیے اس کی شاندار تیاریوں کو سراہا۔

ترجمہ۔تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395303121140

Farrukh Tanveer Malik