منگل 31 جنوری 2023 - 7:58:05 صبح

’پائیداری کا سال‘ تمام شعبوں میں پائیداری کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کی عکاسی کرتا ہے: سلطان الجابر


ابوظہبی، 20 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ وزیر برائے صنعت و جدید ٹیکنالوجی اور متحدہ عرب امارات کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر نے کہا ہے کہ 2023 کو 'پائیداری کا سال' قراردینا تمام شعبوں میں پائیداری کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جس سے کاپ28سے قبل گلوبل کلائمیٹ ایکشن کو تیز کرنے کے لیے ملکی کوششوں کی راہ ہموار ہوگی۔

ایک بیان میں، ڈاکٹر الجابر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات طویل عرصے سے اس بات پر قائم ہے کہ استحکام کے اصولوں کو معیشت کے ہر شعبے میں شامل کیا جانا چاہیے۔ پائیداری کے لیے ملک کے عزم کی قیادت اس کے بانی شیخ زاید بن سلطان آل نھیان نے کی اور یہ عزم موجودہ قیادت کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

'پائیداری سال' سال کے سب سے اہم موسمیاتی ایونٹ کاپ 28 یو اے ای کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا، جو ایکسپو سٹی دبئی میں 30 نومبر سے 12 دسمبر 2023 تک ہوگی۔

ڈاکٹرسلطان الجابر نے مزید کہاکہ متحدہ عرب امارات کاپ28 کو یکجہتی اور قابل عمل بنانے کی کوشش کرے گا۔ جس کے دوران تمام فریقین کے موقف کو سنتے اور انکے اشتراک سے شراکت داری قائم کی جائے گی جو صاف توانائی کی منتقلی میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ کاپ28 دنیا کے شمال اور جنوب کو قریب لائے گی جس میں سرکاری اور نجی شعبہ، سائنسدان اور سول سوسائٹی، خواتین اور نوجوان شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'پائیداری کا سال' جامع اور ٹرانسفارمیشنل ترقی کو آگے بڑھانے کے لیےتمام شعبوں میں جدت اور اس اہم کردار کی جو متحدہ عرب امارات کو مستقبل کی تشکیل کے لیے ادا کرنا چاہیے کی ضرورت کی یاد دہانی کراتاہے۔

ترجمہ۔تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395303121092

Farrukh Tanveer Malik