Mon 23-01-2023 14:38 PM
ابوظہبی، 22 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ عالمی کونسل برائے رواداری و امن نے سویڈن میں ایک انتہا پسند کی طرف سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
عالمی کونسل برائے رواداری و امن کے صدر احمد بن محمد الجروان نے کونسل کی جانب سے اس مجرمانہ طرز عمل کی مذمت کی جو انسانی اصولوں کے خلاف اور نسل پرستی کی بدترین شکل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات امن اور بقائے باہمی کو فروغ دینے کی کوششوں کو نقصان پہنچائیں گے اور صرف دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دیں گے۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303121274