Tue 24-01-2023 15:46 PM
ابوظہبی، 24 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے، ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کے تقرر کے لیے ایک قرارداد جاری کی ہے۔
قرارداد کے تحت ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن محمد علی الشرفا کو محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ کا چیئرمین، منصور إبراهيم المنصوری کو رکن ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل اور محکمہ صحت کا چیئرمین، أحمد تميم الكتاب کو ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کا رکن اور حکومتی معاونت کے شعبہ کا چیئرمین اور احمد جاسم الزعابی کوابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کا رکن اور ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کا چیئرمین مقررکیا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک
http://wam.ae/en/details/1395303121893