جمعرات 02 فروری 2023 - 1:40:20 صبح

مصر کے شہر لکسر میں رومی دور کا شہر دریافت


لکسر، 25 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ ماہرین آثار قدیمہ نے مصر کے جنوبی شہر لکسور میں رومی دور کا ایک 1ہزار800سال پرانا "مکمل رہائشی شہر" دریافت کیا ہے۔

مصر کی نوادرات کی سپریم کونسل کے سربراہ مصطفیٰ وزیری کے مطابق، یہ شہر "لکسور کے مشرقی کنارے پر واقع قدیم ترین اور اہم ترین شہر ہے" جس کا تعلق دوسری اور تیسری صدی سے ہے۔

وزیری نے ایک بیان میں کہا کہ ماہرین آثار قدیمہ نے متعدد رہائشی عمارتیں، کبوتروں کے دو ٹاورز (عمارت جو کبوتر یا فاختہ رکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہے) اور متعدد دھاتی ورکشاپس دریافت کی ہیں۔
ترجمہ۔تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395303122043

Farrukh Tanveer Malik/ Katia El Hayek