جمعرات 02 فروری 2023 - 2:40:31 صبح

خولہ آرٹ اینڈ کلچر نے 2022 کے دوران آرٹ کی 12 نمائشوں کا انعقاد کیا

  • “خولة للفن و الثقافة ” تدعم رواد الفن و المواهب الشابة بـ 12 معرضا فنيا خلال 2022

ویڈیو تصویر

ابوظہبی، 24 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ خولہ آرٹ اینڈ کلچر فاؤنڈیشن نے سال 2022 کے دوران اپنی فنی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے متعدد ورکشاپس کے ساتھ آرٹ کی12 نمائشوں کا انعقاد اور میزبانی کی،خولہ آرٹ اینڈ کلچر فاؤنڈیشن کی بنیاد قومی سلامتی کے مشیرعزت مآب شیخ طحنون بن زاید آل نھیان کی اہلیہ عزت مآب شیخہ خولہ بنت احمد خلیفہ السویدی نے رکھی تھی۔

فاؤنڈیشن کی چیئر وومن شیخہ خولہ السویدی نے 2022 کے دوران فاؤنڈیشن کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا جو کہ مقامی اور علاقائی ثقافتی منظر نامے پر اس کی نمایاں پوزیشن کا ثبوت ہے۔

پہلی آرٹ نمائش فروری 2022 میں منعقد کی گئی تھی، جس میں خولہ آرٹ گیلری نے نوجوان اماراتی آرٹسٹ ضياء علام کے فن پاروں کی
نمائش کی ، جس کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو سپورٹ اور ان کی فنی صلاحیتوں کو عرب اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا اور عربی خطاطی کی جمالیات اور جدید تکنیک کو اختراعی انداز میں پیش کرنا تھا۔

خواتین کے عالمی دن پر، فاؤنڈیشن نے آرٹ نمائش کا اہتمام کیا تھا جس میں 16 اماراتی اور عرب فنکاروں نے شرکت کرتے ہوئے خواتین کی تمام شعبوں میں ان کی نمایاں موجودگی کو اپنے فن پاروں میں دکھایا۔

اس کے علاوہ دبئی کے ڈیزائن ڈسٹرکٹ میں ایک اور نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے 6 باصلاحیت فنکاروں کے فن پارے رکھے گئے جن میں سے ہر ایک نے فن پاروں کے ذریعے اپنے اپنے انداز کو پیش کیا۔

مئی 2022 میں دو آرٹ نمائشوں کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں سے پہلی اماراتی فوٹوگرافر علی بن ثالث کے کام کی نمائش خولہ آرٹ اینڈ کلچر ہیڈ کوارٹر میں کی گئی جہاں انہوں نے جنگلی حیات کی لی گئی نایاب اور منفرد تصاویر اور مناظر پیش کیے۔

دوسری نمائش میں 4 عرب فنکاروں نے شرکت کی، جس میں انہوں نے 30 سے ​​زائد فن پارے پیش کیے، جن میں مجسمے اور پینٹنگز شامل ہیں، اس کے علاوہ نمائش کے موقع پر 7 آرٹ ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

ستمبر 2022 میں، فاؤنڈیشن نے اپنے صدر دفتر میں ایک آرٹ نمائش کا انعقاد کیا جہاں فنکار فادی العويد نے عرب اور اسلامی تہذیبوں کی عمارات اور مقامات کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔

اسی وقت، آرٹ گیلری نے فادی العويد کے لیے ایک اور نمائش کا انعقاد کیا، جہاں اس نے اپنی پینٹنگز میں ایکریلک کا استعمال کرتے ہوئے، لائنز اورالفاظ کے درمیان تعلق کو ظاہر کیا۔

اکتوبر 2022 میں، ہونے والی آرٹ نمائش میں مصور إبراهيم حميد کی پینٹنگز کے ساتھ ساتھ دیگر کئی فنکاروں کے فن پارے پیش کیے گئے ۔

عزت مآب شیخہ خولہ نے ملک میں ثقافت کو فروغ دینے کی کوششوں کو تقویت دے کر اگلے پچاس سالوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے وژن کو حاصل کرنے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے فاؤنڈیشن کی کوششوں کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فاؤنڈیشن ثقافتی اور فنکارانہ تقریبات اور فیسٹولز کے انعقاد میں اضافہ کرتے ہوئے اپنی کامیابیوں کو آگے بڑھاتی رہے گی اور مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح کی شخصیات کو متوجہ کرنے کے علاوہ،تربیتی کورسز کے انعقاد کے ساتھ، نوجوان ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے پر توجہ مرکوز رکھے گی۔
ترجمہ۔تنویر ملک
http://wam.ae/en/details/1395303121921

Farrukh Tanveer Malik/ Katia El Hayek