جمعرات 02 فروری 2023 - 3:10:47 صبح

متحدہ عرب امارات کے صدر سے جمہوریہ کانگو کے صدر کی ملاقات

  • رئيس الدولة يستقبل رئيس الكونغو
  • رئيس الدولة يستقبل رئيس الكونغو
  • رئيس الدولة يستقبل رئيس الكونغو
  • رئيس الدولة يستقبل رئيس الكونغو
  • رئيس الدولة يستقبل رئيس الكونغو
  • رئيس الدولة يستقبل رئيس الكونغو
  • رئيس الدولة يستقبل رئيس الكونغو
  • رئيس الدولة يستقبل رئيس الكونغو
  • رئيس الدولة يستقبل رئيس الكونغو
  • رئيس الدولة يستقبل رئيس الكونغو
ویڈیو تصویر

ابوظہبی، 24 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ صدرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس شیسی کیدی نے ملاقات کی،جو متحدہ عرب امارات کے ورکنگ وزٹ پر ہیں۔

مجلس قصر البحرمیں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں اوردونوں دوست ممالک کے باہمی مفاد کے لیے ان کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا۔

ملاقات میں الظفرہ ریجن میں حکمران کے نمائندے عزت مآب شیخ حمدان بن زاید آل نھیان، العین ریجن میں ابوظہبی کے حکمران کے نمائندے عزت مآب شیخ طحنون بن محمد آل نھیان، زاید چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین عزت مآب شیخ نھیان بن زاید آل نھیان، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ عزت مآب لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زایدآل نھیان، ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن عزت مآب شیخ حامد بن زايد آل نهيان،وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نهيان،بورڈ آف زاید ہائر آرگنائزیشن برائے پرعزم افراد(زیڈ ایچ او) کے چیئرمین عزت مآب شیخ خالد بن زايد آل نهيان،متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر عزت مآب ڈاکٹر شیخ سلطان بن خلیفہ آل نهيان ، ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زايد آل نهيان، ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن عزت مآب شیخ ذياب بن محمد بن زايد آل نهيان،عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نهيان،عزت مآب شیخ زايد بن محمد بن زايد آل نهيان، وزیر مملکت شیخ شخبوط بن نهيان آل نهيان،شیوخ،عہدیداروں اورشہریوں نے شرکت کی۔
ترجمہ۔تنویرملک

https://wam.ae/en/details/1395303122017

Farrukh Tanveer Malik/ Katia El Hayek