جمعرات 02 فروری 2023 - 2:23:44 صبح

شارجہ سرمایہ کاری فورم 2023میں 50 بین الاقومی مقررین شرکت کریں گے

  • 50 متحدثاً من وزراء ومستثمرين واقتصاديين من حول العالم يشاركون بجلسات "منتدى الشارقة للاستثمار"

شارجہ، 24 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ شارجہ ایف ڈی آئی آفس (انویسٹ ان شارجہ) کے زیر اہتمام شارجہ انویسٹمنٹ فورم (ایس آئی ایف) کا چھٹا ایڈیشن 8 سے 9 فروری کوشارجہ کے جواہراستقبالیہ و کنونشن سنٹر میں ہوگا۔

سالانہ ایونٹ میں مقامی اور بین الاقوامی عہدیدار،مفکررہنما اور اقتصادی ماہرین شریک ہوں گے جو معیشت کے مستقبل کے بارے میں غور و فکر اور معاشی حقائق کو آگے بڑھانے کے لیے سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانے کے لیے حل وضع کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
حالیہ عالمی اقتصادی چیلنجز کے پیش نظر اس سال کے فورم کا تھیم "ری ڈیفائننگ: ایک بہتر مستقبل کے لیے اہم پیش رفت" رکھا گیا ہے۔ فورم شرکاء کو ان طریقوں پر تبادلہ خیال اور انہیں دریافت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا جن میں تمام شراکت داروں کے لیے ایک زیادہ پائیدار اور مساوی مستقبل بنانے کے لیے معیشتوں کو از سر نو تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

چھٹے ایڈیشن میں ممتاز ایس آئی ایف مقررین میں مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

وزیر اقتصادیات عبداللہ بن طوق المری معیشت کی موجودہ حالت اور اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کے منصوبوں کے بارے روشنی ڈالیں گے۔

ہانگ کانگ میں کامرس اینڈ اکنامک ڈیولپمنٹ بیورو میں کامرس اینڈ اکنامک ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری الجرنن یاؤ اور ہانگ کانگ کے ایس بی ایس، جے پی ڈپٹی سیکریٹری برائے انصاف چیونگ کوک کوان،ہانگ کانگ میں سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے غیر ملکیوں کو راغب کرنے کے لیے اختیار کردہ حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

شارجہ انویسٹمنٹ فورم 2023 میں، 50 سے زائد مقررین،جن میں بڑی سرمایہ کار کمپنیوں، بڑے اداروں، تجارتی چیمبرز کے ماہرین اور سی ای اوز اور سرکاری اور نیم سرکاری اداروں، محکموں اور اداروں کے عہدیداران، بینکوں، چیمبرز آف کامرس اور نجی کمپنیوں کے علاوہ مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہیں انویسٹ ان شارجہ کے اس سالانہ فلیگ شپ ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

فورم میں مختلف قسم کے پینل مباحثے اور نیٹ ورکنگ کے مواقع پیش کیے جائیں گے تاکہ شرکا کو صنعتی رہنماؤں سے رابطہ قائم کرنے اور خیالات کا اشتراک کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

شارجہ انویسٹمنٹ فورم معیشت کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اکٹھے ہو کر آج کے اہم مسائل پر بات چیت کریں، اور ان طریقوں کو تلاش کریں جن سے وہ سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

شارجہ انوسٹمنٹ فورم کے پہلے دن ایونٹس کا ایک بھرپور پروگرام پیش کیا جائے گا، جس میں دو کلیدی خطاب اور چار پینل مباحثے اور دو طرفہ سیشن شامل ہیں جو کہ بہت سے اہم اقتصادی موضوعات پر روشنی ڈالیں گے ۔ بات چیت کا مرکز متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے ایک ایسی معیشت کی ترقی کے لیے اختیار کیے گئے طریقہ کار پر ہوگا جو مستقبل کے تقاضوں نیز معاشی نمو اور ترقی پر ورچوئل معیشت کے ممکنہ اثرات کو پورا کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہو۔

فورم کے تھیم کے مطابق، ایک پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ آنے والی دہائیوں میں معیشتوں کی رفتار کے بارے میں پیش گوئی پیش کی جائیں۔ اس بحث کے بعد ماحول دوست معیشت کے مستقبل پر ایک پینل ڈسکشن ہو گی، جس میں پائیدار، کم کاربن اقتصادی ماڈلز کی طرف منتقلی سے منسلک مواقع اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

پہلے دن کے سیشن میں شارجہ کے سرمایہ کاری ماحول اور سرکاری اور نجی شعبوں میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع پر توجہ دی جائے گی۔ شرکاء کو سننے اور ڈیجیٹل اکانومی میں خواتین کی انٹرپرینیورشپ سے وابستہ چیلنجز اور مواقع کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ دن شارجہ کے معاشی منظر نامے کا ایک جامع جائزہ فراہم کرے گا، اور شرکاء کو اپنے متعلقہ شعبوں کے سرکردہ ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کا ایک موقع فراہم کرے گا۔

ایس آئی ایف کے اختتامی روز ہانگ کانگ میں کامرس اینڈ اکنامک ڈیولپمنٹ بیورو میں کامرس اینڈ اکنامک ڈیولپمنٹ کے سیکریٹری الجرنن یاؤاور ہانگ کانگ کے ایس بی ایس، جے پی ڈپٹی سیکریٹری برائے انصاف چیونگ کوک کوان کی قیادت میں ایک پینل کے دوران شارجہ اور ہانگ کانگ کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے پر بات چیت کی جائےگی۔

اس دن کے سیشن میں فن ٹیک کے مستقبل، خاندانی کاروبار اور خطے میں اس کے اثرات، علاقائی کوششوں پر روشنی ڈالی جائے گی جو کمپنیوں کی ترقی میں مدد کرتے ہیں، اس کے علاوہ ایف ڈی آئی کی صلاحیت اور تیاری کی تربیت پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

فورم کے مہمانوں میں بااثر مقامی اور بین الاقوامی ماہرین اور سی ای اوز شامل ہیں، جن میں بیہ گروپ کے سی ای او خالد الحريمل،شارجہ ریسرچ ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن پارک (ایس آر ٹی آئی پی) کے سی ای اوحسین المحمودی، ڈینیوب گروپ کے بانی اور چیئرمین رضوان ساجان،ییلو ڈور انرجی کے کنٹری ڈائریکٹرڈیوڈ پروونزانی، گریشیا گروپ کی سی ای اوفرح شاكاشيرو ،ڈبلیو ای پیز پرائیویٹ سیکٹر کی تجزیہ کار یو این ویمن هبہ هشام ،ایم بی ای گلف کے منیجنگ ڈائریکٹر یوسف خلیل،ایف ایکس بی پے منٹ اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے بانی اور قابل ذکرسی آئی او اینڈ سی ڈی اوعہدوں پر کے پے منٹ لیڈرشفيق إبراهيم اور پروڈکٹ مینجمنٹ، کٹوپی کی نائب صدرایکتا بھوجانی شامل ہیں۔

ممتاز شرکامیں سپوٹی کی سی ای او اور شریک بانی انوشا احمد اقبال،چیئرمین دی کانو گروپ مشعل حامد كانو ، اراڈا کے گروپ سی ای او أحمد الخشيبی، انویسٹ بینک کے سی ای او احمد ابو عيدة اوررپل کی منیجنگ ڈائریکٹربرائے میناو جنوبی ایشیانوین گپتا شامل ہیں۔

فیسٹول کی سائیڈ لائنز پرنمائش کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں ایس آئی ایف کے پارٹنرز ماحول دوست معیشت، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، ورچوئل اور ڈیجیٹل اکانومی، اور فن ٹیک سمیت مختلف شعبوں میں تازہ ترین بین الاقوامی رجحانات اور اختراعات کی نمائش کریں گے۔ فورم کے شراکت دار ان صنعتوں کے مستقبل کے لیے رپورٹس اور وژن بھی پیش کریں گے۔

اس ایڈیشن کے لیے، شارجہ انویسٹمنٹ فورم نے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کے ساتھ شراکت کی ہے۔ شارجہ انویسٹمنٹ فورم کے سرکاری شراکت داروں میں شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، شارجہ اکنامک ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی شامل ہیں۔ سسٹین ایبلٹی شراکت داروں میں بيئہ گروپ، انوسٹمنٹ پارٹنر انویسٹ بینک، گولڈ پارٹنرز ارادہ گروپ اور شارجہ ایسٹ مینجمنٹ اور سلور پارٹنرز ایمریٹس ڈویلپمنٹ بینک اور نیشنل پینٹس شامل ہیں۔

ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303122006

Farrukh Tanveer Malik/ Katia El Hayek