جمعرات 02 فروری 2023 - 2:15:15 صبح

EDGEکی بغیرپائلٹ ہوائی ٹریفک مینجمنٹ کمپنی ہائی لینڈرمیں14ملین ڈالرکی سرمایہ کاری


ابوظبی، 24 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے ایج گروپ نے بغیر پائلٹ ٹریفک کا انتظام کرنے والی کمپنی ہائی لینڈر میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔ کیونکہ دونوں کمپنیاں اپنے متعلقہ روڈ میپ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں اور 14 ملین ڈالرکی یہ سرمایہ کاری ایک اہم شراکت داری پیدا کرتی ہے۔ اس سے دنیا کے کچھ بڑے ٹیکنالوجی فراہم کنندگان کے درمیان فوجی اور سویلین دونوں شعبوں میں جاری تعاون کو فروغ ملے گا اور مواقع پیدا ہونگے۔ ایج کے بورڈ کے چیئرمین فیصل البنائی نے کہاکہ انکا گروپ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور انکی توجہ دنیا کے معروف خود مختار ایرو اسپیس حل کی ترقی پر مرکوز ہونے کے ساتھ ایک اعلیٰ اور آسانی سے دستیاب ہوائی ٹریفک مینجمنٹ پلیٹ فارم کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے آپریٹنگ ماحول کو بغیر پائلٹ کے جدید ترین فضائی ٹریفک کنٹرول سسٹم کی ضرورت ہے اور ہائی لینڈر اس اہم ضرورت کے لیے واحد حقیقی عالمی حل فراہم کرتا ہے۔ انکا کہنا تھاکہ ایک بڑے شیئر ہولڈر کے طور پر ہائی لینڈر میں ہماری سرمایہ کاری ایج کے لیے منطقی ہے اور دونوں کمپنیوں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند اور مناسب ہےجس سے ہمیں فوجی اور سویلین دونوں شعبوں میں مل کر ان حلوں کو آگے بڑھانے اور مکمل کرنے کی اجازت ملتی ہے۔ اپنی بین الاقوامی ترقی کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر 20 کمپنیوں کے متاثر کن پورٹ فولیو پر مشتمل ایج گروپ خود مختار نظاموں بشمول بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں (UAVs)، سمارٹ ہتھیاروں اور سائبر ٹیکنالوجیز کی ترقی پر واضح توجہ دے رہا ہے۔ یہ گروپ ہائی لینڈر کی اگلی نسل کے یونیورسل یو ٹی ایم حل کو تیار کرنے میں مزید مدد کرنے کا خواہاں ہے جو انسان اور بغیر پائلٹ کے ہوا بازی کے محفوظ بقائے باہمی کو قابل بناتا ہے۔ EDGE کا مقصد خود مختار آپریشنز کے انتظام میں یونیورسل یو ٹی ایم کا استعمال کرنا ہے۔ ہائی لینڈر کے شریک بانی اور سی ای او ایلون ایبلسن نے کہا کہ ہم ایج کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت کے بارے میں پرجوش ہیں کیونکہ یہ ڈرون فلیٹ مینجمنٹ اور یو ٹی ایم اسپیسز میں ایک مارکیٹ لیڈر کے طور پر ہائی لینڈر کی پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے کیونکہ ہم عالمی سطح پر پیمانہ حاصل کرنا شروع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی لینڈر اور ایج کا ایک باہمی مقصد ہے کہ وہ ممکنہ حد تک جدید ترین ایئر اسپیس آٹومیشن سسٹمز بنائیں، اور ہم آنے والے کئی سالوں تک ایج کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ ہائی لینڈر کا یونیورسل یو ٹی ایم مصروف ترین فضائی حدود کی نگرانی کرتا ہے جس سے متعدد بیک وقت ڈرون آپریشنز کو قابل بنایا جا سکتا ہے۔ پرواز سے پہلے کی اجازت سے لے کر وسط مشن کی تبدیلیوں اور پرواز کے بعد کے لاگز تک یونیورسل یو ٹی ایم ایئر اسپیس کنٹرول کے تمام پہلوؤں کے موثر انتظام کو قابل بناتا ہے۔ ایج کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای اومنصور المولا نے کہاکہ ہائی لینڈر ایک بڑھتی ہوئی ٹیک کمپنی ہے جس میں بہت زیادہ صلاحیت ہے۔ یہ ایک اسٹارٹ اپ ذہنیت کے ساتھ کام کر رہی ہے لیکن ہوابازی کے شعبے میں کئی دہائیوں کے تجربے سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس نے جدت کی اعلیٰ سطحوں کے ساتھ اسے خود مختار ہوائی ٹریفک کے شعبے میں ایک موقع پیدا کرنے کی اجازت دی ہے۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جسے تبدیلی کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت کی شراکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی لینڈر ایج کے مربوط نظاموں اور حلوں کی پیشکشوں سے فائدہ اٹھائے گا اور ہم بدلے میں اپنی خود مختار صلاحیتوں کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ہائی لینڈر کے عالمی سطح کے یو ٹی ایم پلیٹ فارم کو اپنائیں گے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303121958

Katia El Hayek