جمعرات 02 فروری 2023 - 3:22:24 صبح

متحدہ عرب امارات کی ہالینڈ میں قران پاک کو نذر آتش کیے جانے کی شدید مذمت


ابوظہبی، 24 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ایک انتہا پسند کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی) نے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے انسانی و اخلاقی اقدار اور اصولوں کی خلاف ورزی پر مبنی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کے تمام افعال کو مستقل طور پر مستردکیا۔

وزارت نے مذہبی علامتوں کا احترام کرنے اور ایسے وقت میں اشتعال انگیزی اور پولرائزیشن سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا جب دنیا کو برداشت اور بقائے باہمی کی اقدار کو فوغ دینے اور نفرت اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کے لیے مل کر کام کی اشد ضرورت ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303122022

Farrukh Tanveer Malik/ Katia El Hayek