جمعہ 31 مارچ 2023 - 10:07:03 صبح

ابوظہبی کسٹمزکاغیرمقیم افراد،کمپنیوں کیلئے بیرون ملک سامان کلیئرکرنے کی سہولت کا اعلان


ابوظبی، 27 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ ابوظہبی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے متحدہ عرب امارات کے باہر سے غیر مقیم افراد اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے ابوظہبی کےزمینی، سمندری اور فضائی آؤٹ لیٹس کے ذریعے سامان کلیئر کرنے کے امکان کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کے سفرکو آسان بنانا، کوشش اور وقت کو کم کرنا اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق ڈیجیٹل کسٹم خدمات فراہم کرنا ہے۔ نیا اقدام غیر مقیم افراد کو اپنے پاسپورٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات پاس اکاؤنٹ بنا کر اپنا ذاتی سامان کلیئرکرنے کی سہولت دیتا ہے اور متحدہ عرب امارات میں غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کو رجسٹریشن اور ٹیکس کی ادائیگی کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کے بعد سامان کلیئرکرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس میں مخصوص طریقوں کا استعمال کرتے وقت مخصوص شعبوں کے لیے خودکار فارم بھرنا بھی شامل ہے اور تمام سمارٹ آلات کے لیے ایک ہی الیکٹرانک صفحہ کے ذریعے تمام زمروں کے لیے کلیئرنس کی درخواستوں کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔ گڈز سروس کی اپ ڈیٹ شدہ کلیئرنس ابوظہبی گورنمنٹ یونیفائیڈ سروسز ایکو سسٹم "ٹی اے ایم ایم " کے ذریعے دستیاب ہے اور اسے ان اشیا کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جو تجارتی یا ذاتی داخلے کے لیے درآمد کیے جاتے ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303122952