Mon 30-01-2023 08:24 AM
ابوظبی، 27 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے یروشلم میں یہودیوں کی ایک عبادت گاہ کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے تصدیق کی ہےکہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور ایسے ہر قسم کے تشدد اور دہشتگردی کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے جنکا مقصد انسانی اقدار کی خلاف ورزی میں سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔ وزارت خارجہ نے اسرائیل کی حکومت اور اس کے عوام اور اس گھناؤنے جرم کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303123005