جمعہ 31 مارچ 2023 - 10:31:13 صبح

متحدہ عرب امارات کی تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پردہشت گردی حملے کی شدید مذمت


ابوظہبی، 27 جنوری، 2023 (وام) .. متحدہ عرب امارات نے ایرانی دارالحکومت تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سفارت خانے کے عملے کے متعدد ارکان زخمی ہوئے۔

متحدہ عرب امارات نے سفارتی امور سے متعلقہ اصولوں اور چارٹرز کے مطابق سفارتی مشن کی حفاظت کی ذمہ داری پر زور دیا۔

ایک بیان میں، وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون (ایم اوایف اے آئی سی) نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اور انسانی اقدار اور اصولوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے جس کا مقصد سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہو۔

وزارت نے آذربائیجان کی حکومت اور اس کے عوام اور اس گھناؤنے جرم کا شکار ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی اور ساتھ ہی تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ترجمہ۔تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395303122977

Farrukh Tanveer Malik