Mon 30-01-2023 09:47 AM
ابوظہبی، 26 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی جانب سے شروع کردہ مشترکہ عرب ڈیجیٹل اکانومی ویژن پر عملدرآمد کی پین عرب کوششوں کے تحت عرب ڈیجیٹل فوڈ سٹف مارکیٹکے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ،اس موقع پرنائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ عزت مآب لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید آل نھیان،عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغيط اور وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی موجود تھے۔
اس موقع پر شیخ سیف اور عرب لیگ کے سربراہ نے اسپیشلائزڈ عرب فیڈریشنز فورم (ساف) کے ایگزیکٹو آفس کے اراکین کی موجودگی میں اعلیٰ رابطہ کمیٹی برائے مشترکہ عرب ایکشن کے 54ویں اجلاس میں شرکت کی۔
شیخ سیف اور عرب لیگ کے سربراہ کی موجودگی میں عرب فیڈریشن فار ڈیجیٹل اکانومی اور عرب آئی سی ٹی آرگنائزیشن (اے آئی سی ٹی او) کی جانب سے عرب آئی سی ٹی سیکٹر کی معاونت کے لیے مفاہمت کی یاداشت پربھی دستخط کیے گئے۔
شیخ سیف نے تقریب کے شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی مبارکباد اورمشترکہ عرب منصوبوں کی حمایت کے لیے عزت ماب کی خواہش کا اظہار کیا۔
ترجمہ۔تنویرملک
http://wam.ae/en/details/1395303122727