Mon 30-01-2023 09:47 AM
دبئی، 29 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے حکمران کی حیثیت سے المنہاد کے علاقے اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا نام بدل کر "ہند سٹی" رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ شہر چار زونز ہند 1، ہند 2، ہند 3 اور ہند 4 پر مشتمل ہے اور یہ یہ 83.9 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ شہر کو دبئی کی بڑی سڑکیں بشمول شاہراہ امارات ، دبئی۔العین روڈ اور جبل علی۔لھباب دیگر علاقوں سے ملاتی ہیں۔ اس شہر میں اماراتی شہریوں کے لیے رہائش بھی شامل ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303123140