Mon 30-01-2023 12:28 PM
ابوظہبی، 30 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں ایک پل سے مسافر بس کے گرنے کے حادثے پر پاکستان کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ،حادثے کے نتیجہ درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
پیر کو ایک بیان میں، وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون (ایم اوایف اے آئی سی) نے پاکستانی حکومت ،عوام اور اس سانحے کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہارکیا.
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303123239