جمعہ 31 مارچ 2023 - 10:14:29 صبح

صدر عزت مآب شیخ محمد کا دورہ پاکستان ملتوی


ابوظہبی، 30 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کا پاکستان کاآج پیر کو طے شدہ سرکاری دورہ موسمی حالات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ۔

دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر اور پاکستان کے وزیر اعظم نے باہمی تعاون کے شعبوں پر بات چیت کرنا تھی۔ عزت مآب شیخ محمد اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی جس کے دوران متحدہ عرب امارات پاکستان تعلقات کا جائزہ لیا گیااور جلد از جلد دوبارہ دورہ کر نے کا شیڈول طے کرنے پر اتفاق کیا۔

ترجمہ۔تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395303123411

Farrukh Tanveer Malik/ Katia El Hayek