جمعہ 31 مارچ 2023 - 10:44:34 صبح

توازن انڈسٹریل پارک میں ای ایم سی لیب نے کام شروع کر دیا

  • مركز بحوث الطاقة الموجهة يباشر تشغيل مختبر التوافق الكهرومغناطيسي في مجمع توازن الصناعي
  • مركز بحوث الطاقة الموجهة يباشر تشغيل مختبر التوافق الكهرومغناطيسي في مجمع توازن الصناعي

ابوظہبی، 30 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ ابوظہبی میں ٹیکنالوجی انوویشن انسٹی ٹیوٹ (ٹی آئی آئی) نے توازن انڈسٹریل پارک میں اپنے ڈائریکٹڈ انرجی ریسرچ سینٹر کی الیکٹرو میگنیٹک کمپٹیبلٹی (ای ایم سی) لیبارٹری قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لیب اعلی معیار کی انجینئرنگ خدمات فراہم کرنے اور بہتر ای ایم سی کمپٹیبلٹی کے ساتھ مقامی صنعتوں کی مدد کے لیے16 سے زیادہ ٹیسٹس پر مشتمل ای تھری ٹیسٹ سسٹم کا استعمال کرے گی ۔ یہ متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کی پہلی لیب ہے جس سے مقامی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کو ای ایم سی کی توثیق کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ لیب آزادانہ ای ایم سی ٹیسٹ کرتے ہوئے درست رپورٹیں فراہم کرے گی، تاہم یہ سرٹیفیکیشن لیب کے طور پر کام نہیں کرے گی۔

ٹی آئی آئی اور اسپائر کے سی ای او ڈاکٹر رے او جانسن کا کہنا ہے کہ نئی ای ایم سی ٹیسٹنگ سہولت ٹی آئی آئی کی ساکھ کو فروغ دے گی اور شراکت داروں کو ملک کے اندر ہی پروڈکٹ کی توثیق کو تیزی سے ٹریک کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے یو اے ای کی علم پر مبنی معیشت کی جانب منتقلی میں اہم کرداراداے کرے گی۔

ڈی ای آر سی کے چیف ریسرچر ڈاکٹر شوقی قاسمی کا کہنا ہے کہ لیب جامع ٹیسٹنگ سروسز اورای ایم انوائرمنٹ ماڈلنگ، اینٹینا ڈیزائن اور جدید مواد کی تشخیص جیسے بنیادی آپریشنز میں معاونت کرے گی۔

ڈی ای آر سی 7 فروری کو "ای ایم سی توثیق کے طریقہ کار: آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے" کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کرے گا، جس میں ای ایم سی کی توثیق سے متعلق اہم موضوعات کا احاطہ کیا جا ئے گا۔ ای ایم سی لیب ڈائریکٹڈ انرجی ریسرچ پری کوالیفکیشن ٹیسٹنگ اورٹی آئی آئی کوفرسٹ موور ایڈوانٹیج دیتے ہوئے ڈی ای آر سی کی ساکھ کو مضبوط کرے گی۔اس سے متحدہ عرب امارات توانائی کو تحقیق اور ترقی کے لیے ایک قابل اعتبار مرکز بنے میں مدد ملے گی ۔

ترجمہ۔تنویرملک

https://www.wam.ae/en/details/1395303123464

Farrukh Tanveer Malik