جمعہ 31 مارچ 2023 - 10:28:15 صبح

متحدہ عرب امارات۔فرانس بزنس کونسل کاپہلااجلاس، باہمی تعاون کو وسیع کرنے پر غور

  • مجلس الأعمال الإماراتي – الفرنسي يعقد اجتماعه الأول في أبوظبي
  • مجلس الأعمال الإماراتي – الفرنسي يعقد اجتماعه الأول في أبوظبي
ویڈیو تصویر

ابوظبی، 30 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر اور ٹوٹل انرجیزکے چیئرمین اور سی ای او پیٹرک پویان نے ابوظہبی میں متحدہ عر ب امارات۔فرانس کی اعلیٰ سطحی بزنس کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں فرانسیسی وزیر برائے اقتصادیات، مالیات اور صنعتی اور ڈیجیٹل خودمختاری کے برونو لی مائر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں دونوں ممالک کی قیادت کی طرف سے کونسل کو دیے گئے مینڈیٹ پر روشنی ڈالی گئی اور انہیں وسیع اور گہرا کرنے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کے لیے فریم ورک کا تعین کیا۔ متحدہ عر ب امارات اور فرانس کے درمیان توانائی، کلین انرجی اور کلائمیٹ ایکشن، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس، مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی اور دو طرفہ سرمایہ کاری پر ابتدائی توجہ کے ساتھ عملی اور نتیجہ خیزپروگراموں اور اقدامات کے ذریعے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر غور کیا گیا۔ کونسل اسٹریٹجک مشترکہ پروگراموں اور سرمایہ کاری کی شناخت اور فراہمی کے نقطہ نظر میں تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہے اور دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان پہلے سے متحرک اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرے گی۔ کونسل کا قیام متحدہ عرب امارات کے "پائیداری کا سال" اور COP28 کی میزبانی کے ساتھ موافق ہے جو پیرس معاہدے کے بعد سب سے اہم ماحولیاتی کانفرنس ہے۔ کونسل کا کام مؤثر مشترکہ منصوبوں اور اقدامات کی فراہمی کے لیے دونوں فریقوں کی کوششوں کو ہم آہنگ کرے گا جو COP28 میں تمام چار ستونوں پر موسمیاتی کارروائی کے حوالے سے تبدیلی کی پیشرفت فراہم کرنے کی مہم میں مدد فراہم کرے گا ۔ کونسل نے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور فرانسیسی اور اماراتی کمپنیوں کے درمیان موجودہ ماڈل اقتصادی تعاون جیسے کہ اسٹراٹا اور ایئربس کے درمیان تعاون اور اسے تمام شعبوں میں فروغ دینے کا عہد کیا۔ اس حوالے سے یہ یاد دلایا گیا کہ دونوں ممالک فرانس 2030 اور میک اٹ ان دی ایمریٹس کے فریم ورک میں اہم اسٹریٹجک شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات پہلے ہی مشرق وسطی میں فرانسیسی اداروں کی سب سے بڑی تعداد کی میزبانی کرتا ہے جس میں 600 کے قریب ذیلی ادارے 30,000 سے زیادہ افراد کو ملازمت دیتے ہیں۔ باہمی طور پر متحدہ عرب امارات فرانس میں خلیج عرب کا دوسرا بڑا سرمایہ کار ہے۔ اعلیٰ سطح بزنس کونسل نے توانائی اور آب و ہوا (I)، نقل و حمل اور لاجسٹکس (II) اور سرمایہ کاری (III) کے لیے وقف تین ورکنگ گروپس قائم کیے ہیں۔ ہر ورکنگ گروپ 10 فرانسیسی اور اماراتی کمپنیوں بشمول ایس ایم ایزاور نئے کاروباروں کو اکٹھا کرے گا، ٹھوس مشترکہ منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے اقدامات کی نشاندہی کرنے کے لیے مل کر کام کرے گا اور تحفظ توانائی ، سپلائی چین کو مضبوط بنانے اور موسمیاتی کارروائی پر فوری توجہ دینے کے ساتھ نفاذ کے روڈ میپ کی سفارش کرے گا۔ توانائیوں اور آب و ہوا کے لیے وقف ورکنگ گروپ نے ٹوٹل انرجیزاور ادنوک کے درمیان میتھین کے اخراج کو کم کرنے کے لیے پہلے ہی پہلی مصروفیت کا نتیجہ اخذ کیا ہے۔ دونوں کمپنیاں مشترکہ طور پر پوری ویلیو چین میں عالمی سطح پر میتھین کے اخراج کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دونوں تیل اور گیس کی صنعت اور COP28 سے پہلے اہم پیش رفت کرنے کے لیے اس شعبے کے تمام اہم کھلاڑیوں کو متحرک کرنے کیلئے بھی پرعزم ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303123563