Wed 01-02-2023 07:25 AM
دبئی، 31 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ دبئی چیمبرز کے تحت کام کرنے والے تین چیمبرز میں سے ایک،دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی نےامارات کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے منصوبوں کی تفصیل پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قومی ڈیجیٹل معیشت موجود سطح 38 ارب ڈالر سے 2031 تک 140 ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
یہ جائزہ رپورٹ دبئی کو دنیا کے مستقبل کی ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بنانے کے لیے چیمبر کی کوششوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ رپورٹ میں دبئی کی ڈیجیٹل اکانومی کے آغاز اور مستقبل کے ڈیجیٹل دارالحکومت کے طور پر امارات کی پوزیشن کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
چیمبر کے منصوبوں میں 2024 تک 300 ڈیجیٹل اسٹارٹ اپس اور 100 ٹیک ماہرین کو دبئی میں راغب کرنا، قوانین اور پالیسیوں کو بہتر بنانا، کانفرنس کا انعقاد، ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینا اور عالمی ڈیجیٹل فرموں کو راغب کرنے کے لیے کاروباری ماحول کو ترقی دینا شامل ہے۔
مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اکانومی اور ریموٹ ورک ایپلی کیشنز کے وزیر مملکت اوردبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی کے چیئرمین
عمر سلطان العلماء نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جی ڈی پی میں ڈیجیٹل اکانومی کی شراکت کو 9.7 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد سے زیادہ کرنے کا ہدف ہے۔ جو 2031 تک دبئی کے اہم ٹیک ہب بننے کے عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے عالمی معیار کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر اور ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار کاروباری ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے متحرک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی حمایت کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
العلماء نے چیلنجز اور مستقبل کے رجحانات کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے اور پائیدار کاروباری نمو کو آگے بڑھانے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے کردار کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303123881