Wed 01-02-2023 07:46 AM
ابوظہبی، 31 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس (اے ڈی آئی او) نے تین جدید عالمی کمپنیوں کے لیے اپنی مدد کا اعلان کیا کیونکہ دارالحکومت ابوظہبی کا ٹیک ایکو سسٹم 2023 میں توسیعی موڈ میں کام شروع کررہا ہے۔
ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس کی جانب سے یو بی سافٹ،ان سلکو میڈیسن اور اپلائیڈ اے آئی کمپنی (اے اے آئی سی او) کی مدد سے ابوظہبی کی ٹیک آر اینڈ ڈی اور آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ اور ٹیک ٹیلنٹ کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کو مختلف شعبوں میں جدت کو فروغ ملے گا۔
تینوں کمپنیاں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور گیمنگ سمیت شعبوں میں اختراعات میں سب سے آگے ہیں۔ یو بی سافٹ انٹرایکٹو تفریح اور خدمات کا ایک سرکردہ پروڈیوسر،پبلشر اور ڈسٹری بیوٹر ہے۔ان سلکو میڈیسن فارما ٹیکنالوجی میں مارکیٹ لیڈر ہے جو تیزی سے ادویات کی دریافت، ترکیب اور جانچ کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کررہی ہے، جبکہ اپلائیڈ اے آئی کمپنی برطانیہ میں قائم ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس کی توجہ صحت اور تحفظ کے شعبوں میں مشن کے اہم عمل کو خودکار اور بڑھانے کے لیے مصنوعات بنانے پر مرکوز ہے۔
ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس جامع تعاون فراہم کر رہا ہے اور متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں نئی ٹیکنالوجی اور مصنوعات کو آگے بڑھانے کے لیے ہر کمپنی کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ نئی شراکتیں مقامی اختراعی ماحولیاتی نظام کو فروغ دیں گی جس میں ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس گزشتہ 12 ماہ کے دوران 12 ٹیک کمپنیوں کو سپورٹ کر رہا ہے۔
ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل عبداللہ عبدالعزیز الشامسی نے کہا کہ 2022 کے اختتام کی طرح ابوظہبی 2023 کا آغاز دنیا کی جدید ترین کمپنیوں کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں خوش آمدید کہ کررہا ہے۔ ابوظہبی کے ٹیک ایکو سسٹم کی بڑھتی ہوئی طاقت اور گہرائی عالمی اختراع کاروں کے لیے ایک باعث کشش ہے جو آسانی سے ٹیلنٹ، نیٹ ورکس اور مارکیٹس تک رسائی حاصل کر سکتے۔
یوبی سافٹ کا صدر دفتر فرانس میں ہے، جو کنسولز، پی سی اور موبائل کے لیے ویڈیو گیمز تیار کرنے،شائع اور تقسیم کرنے والی سب سے بڑی ویڈیو گیمنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ یوبی سافٹ 10 سال سے ابوظہبی میں کام کررہی ہے۔
ان سلکو میڈیسن فارما ٹیکنالوجی میں مارکیٹ لیڈر ہے جو تیز ادویات کی رفتار دریافت، ترکیب اور جانچ کے لیے اے آئی کا استعمال کرتی ہےان سلکو میڈیسن نے آر اینڈ ڈی کے اخراجات کو کم کرتے ہوئے تیزی سے ادویات دریافت کرنے کے لیے ایک مکمل اسٹیک ملکیتی فارما اے آئی پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔
اپلائیڈ اے آئی کمپنی ایک سرکردہ ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس کی توجہ صحت اور حفاظت کے شعبوں کے لیے مشن کے اہم عمل کو خودکار اور بڑھانے کے لیے مصنوعات بنانے پر مرکوز ہے۔ کمپنی اپنے ملکیتی اے آئی پلیٹ فارم کو ٹارگٹڈ مشین لرننگ سے چلنے والی مصنوعات تیار کرنے کے لیے استعما کررہی ہے جو دستی یا بار بار کام کرنے والے کاروباروں کو خودکار بنانے میں معاونت کرتی ہے۔
اپلائیڈ اے آئی کمپنی نے 2022 میں اے ڈی جی ایم پر مبنی ادارہ قائم کیا اوروہ اپنا عالمی ہیڈکوارٹر لندن سے ابوظہبی منتقل کرے گی۔ 2023 میں، اپلائیڈ اے آئی کمپنی کی بین الاقوامی ٹیک لیڈر شپ ٹیم ابوظہبی کے ٹیلنٹ پول کو فروغ دینے میں مدد کرے گی، اس طرح ابوظہبی کے ٹیک ایکو سسٹم کی توسیع اور برطانیہ، شمالی امریکہ اور یورپ کو عالمی معیار کی اے آئی مصنوعات کی برآمد میں مدد کرے گی۔ اپلائیڈ اے آئی کمپنی ابوظہبی کی یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی تعاون کرے گا، جس میں علم کی منتقلی کے لیے موزوں اقدامات،ہیکاتھون، تبادلے کے پروگرام، اور انٹرن شپس کی فراہمی شامل ہے ۔
ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس اعلی ترقی کے حامل شعبوں بشمول مالیاتی خدمات، آئی سی ٹی، حفظان صحت اور بائیو فارما، ایگری ٹیک، سیاحت اور دیگرکمپنیوں کو کئی طرح کی مدد فراہم کرتا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303123864