جمعہ 31 مارچ 2023 - 10:09:02 صبح

سی بی یو اے ای اورریزرو بینک آف انڈیا کے گورنرزکی ملاقات، ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال


ابوظہبی، 31 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک (سی بی یو اے ای) کے گورنر خالد محمد بلعمہ نے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے،مالیاتی شعبوں اور باہمی مفادات کو پورا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے مصنوعات اور جدید خدمات کے تجربات کے تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ابوظہبی میں سی بی یو اے ای کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی ملاقات کے دوران،دونوں ممالک کے درمیان سرحد پار ادائیگیوں میں سہولت کی فراہمی کے لیے اپنے فوری ادائیگی کے پلیٹ فارم کو منسلک کرنے کے ذریعے ادائیگی شعبے میں تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے اپنی قومی کارڈ کی ادائیگی کی اسکیموں کو شروع کرنے اور دونوں ممالک کے مالیاتی شعبوں میں جدت کو فروغ دینے کے لیے فنٹیک سلیوشنز تیار کرنے کے تجربے سے فائدہ اٹھانے اور تبادلوں کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔

دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں نے فروری 2023 کے آخر تک مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا، جو فنٹیک کے شعبوں میں تعاون کے لیے فریم ورک کی وضاحت کرتے ہوئے سرحد پار لین دین کو آسان بنانے کے لیے مرکزی بینک کی ڈیجیٹل کرنسی کا تجربہ کرے گا۔
ترجمہ۔تنویر ملک
https://wam.ae/en/details/1395303123848

Farrukh Tanveer Malik