Wed 01-02-2023 09:38 AM
ابوظہبی، 31 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی ،کاپ28 کے نامزد صدر، اور مصدر کے چیئرمین ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابرنے گزشتہ روزیو اے ای کے دورے پر آئے فرانس کے وزیر اقتصادیات،فنانس، صنعتی و ڈیجیٹل خودمختاری سے ملاقات کی۔
کاپ 28 موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کی روشنی میں، متحدہ عرب امارات اور فرانس نے ایک دوطرفہ پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں تجارتی و سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے ،صاف توانائی کی ترقی خاص طور پرایچ ٹی اے صنعتوں کی ڈیکاربنائزیشن بشمول نقل و حرکت کے لیے صاف ہائیڈروجن سلیوشنزکو تیز کرنے کے لیے فرانسیسی اور اماراتی مہارت کو یکجا کیا جائے گا ۔
یہ اقدام صاف اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں اماراتی اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان شراکت کی کامیابیوں کی بنیاد پر ہے۔ دونوں ممالک کے صنعتی رہنماؤں نے دنیا بھر میں 6.2 گیگا واٹ سے زیادہ صاف اور قابل تجدید توانائی کے پروگراموں کو تیار کرنے، سرمایہ کاری اور آپریٹ کرنے کے لیے شراکت داری کی ہے۔ اس کے علاوہ، متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کے دو سب سے بڑے سنگل سائٹ سولر پراجیکٹ،جو سالانہ تقریباً 1کروڑ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کرتےہیں، 6 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کو متحرک کررہے ہیں۔
اس پروگرام کے آپریشنزکا باضابطہ آغاز کاپ28 کے دوران کیا جائے گا، جو اس سال نومبر میں دبئی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (یو این ایف سی سی سی) کے 28 ویں اجلاس میں ہوگا۔ اس پروگرام کا مقصد اقتصادی شعبوں کے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کی صلاحیت کے ساتھ صاف توانائی کے نئے سلیوشنز کی ترقی میں تعاون کرنے والے منصوبوں اور معاون کمپنیوں کی شناخت اور فنانسنگ کو تیز کرنے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم پر استوار ہے۔
پروگرام کا مقصد بنیادی طور پرایچ ٹی اے صنعتوں کی ڈیکاربونائزیشن پر توجہ مرکوز کرنے والے منصوبوں پر عملدرآمد کرنا ہے۔ یہ پروگرام ان کمپنیوں کی مدد کرے گا جنہوں نے گرین ہائیڈروجن اور پائیدار ایندھن میں صاف توانائی کے نئے حل تیار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے سرکاری اور نجی اداروں کی تخلیق، صنعتی مہارت اور فنانسنگ سے فائدہ اٹھایا ہے۔
اس دوطرفہ پروگرام کے ذریعے، متحدہ عرب امارات اور فرانس موسمیاتی تبدیلیوں میں تخفیف اور موافقت میں ٹھوس، مثبت اثرات پیش کرنے اور حیاتیاتی تنوع پر اپنے آب و ہوا پر مبنی منصوبوں کے اثرات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ سرمایہ کاری کے مواقع مشترکہ طور پر تیار کیے جائیں گے، جس میں مصدر متحدہ عرب امارات کی جانب سے شراکت داری کی قیادت کرے گا۔ ان کا مقصد موسمیاتی تبدیلی پر پیرس معاہدے کے اہداف کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہونا ہے۔
ڈاکٹر الجابر نے اس حوالےسے کہا کہ یہ اقدام متحدہ عرب امارات اور فرانس کے درمیان دیرینہ شراکت داری پر استوار ہے تاکہ کم کاربن کی نمو کے لیے عملی، تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے جو توانائی کی منتقلی کو تیز کرتے ہوئے دونوں ممالک میں موسمیاتی عمل اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔ جیسا کہ متحدہ عرب امارات کاپ 28 کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے، ہم اسے ایک کاپ آف ایکشن اور سب کے لیے کاپ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم دنیا کو کھلی دعوت دے رہے ہیں کہ وہ عزائم کو مضبوط کرنے، غور و فکر سے آگے بڑھنے اور 1.5 کو زندہ رکھنے کے لیے پیرس معاہدے کے مرکزی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تعمیری کوششوں میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔
برونو لی مائر نے کہا کہ یہ ٹارگٹڈ پروگرام دونوں ممالک کے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان ہم آہنگی سے فائدہ اٹھائے گا تاکہ نقل و حمل کے لیے صاف توانائی کی ترقی کے مؤثر منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتارکو تیز کیا جا سکے۔ میں فرانس-یو اے ای اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی اس نئی مثال اور کاپ28 کی طرف عزائم بڑھانے کے ہمارے مشترکہ مقصد سے بہت خوش ہوں۔
ترجمہ۔تنویرملک
http://wam.ae/en/details/1395303123835