Thu 02-02-2023 07:44 AM
ابوظبی، یکم فروری، 2023 (وام) ۔۔ 25 فروری کو ابوظہبی ڈیزرٹ چیلنج (اے ڈی ڈی سی) کے 32 ویں ایڈیشن کے ساتھ ورلڈ ریلی۔ریڈ چیمپئن شپ (W2RC) کیلئے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں جوش بڑھ رہا ہے۔ طویل عرصے سے ابوظہبی ڈیزرٹ چیلنج کے منتظمین امارات موٹرسپورٹ آرگنائزیشن چیلنج کو 2022 میں ورلڈ ریلی چیمئن شپ کے افتتاحی سیزن میں لے کر آئے ہیں اور اس سال ریلیوں کے شرکاء کے سامنے ایونٹ کا بالکل نیا ورژن پیش کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ امارات موٹرسپورٹ آرگنائزیشن کے صدر خالد بن سلیم نے کہا کہ صرف اپنے دوسرے سیزن میں داخل ہونے کے باوجود ورلڈ ریلی۔ریڈ چیمپئن شپ پہلے ہی کھیل کے اعلیٰ ترین سطح کی نمائندگی کرنے کے لیے اپنے ہم منصبوں کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس چیمپئن شپ کو بنانے کے لیے پہلی بار ایف آئی اے اور ایف آئی ایم کا اکھٹاہونا کراس کنٹری ریلی کی دنیا میں ایک دلچسپ وقت تھا اور ہم اس کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں۔ اس سال کا ابوظہبی ڈیزرٹ چیلنج ابھی تک سب سے زیادہ چیلنجنگ مقابلہ ہو گا۔ مقابلہ کرنے والوں کے پاس 2022 کے مقابلے میں 237 کلومیٹر زیادہ کا سفر طے کرنے کے لیے اور بھی لمبا راستہ ہوگا اور اس میں کل 2,170 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔ ان مقابلوں میں "روڈ ٹو ڈاکار" کے خوش قسمت فاتح بھی ہوں گے۔ ابوظہبی ڈیزرٹ چیلنج کے ایک حصے کے طور پر اے ایس اوکے ذریعے منظم کیا گیا "روڈ ٹو ڈاکار" ایف آئی ایم ریلی 2 اور FIA SSV T4 دونوں روکیزکے لیے کھلا ہے۔ ان کیٹگریز سے جیتنے والوں کو 2024 ڈاکار ریلی میں اسی کیٹگری میں مفت رجسٹریشن کے ساتھ نوازا جائے گا کیونکہ اے ایس او اور امارات موٹرسپورٹ آرگنائزیشن کھیل میں نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے نظر آتے ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303124252