جمعہ 31 مارچ 2023 - 11:33:49 صبح

ابوظہبی چیمبر نے 2023-2025 کے لیے اپنی نئی حکمت عملی کا اجرا کردیا


ابوظہبی، 2 فروری، 2023 (وام) ۔۔۔ ابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (اے ڈی سی سی آئی) نے2023 سے 2025 تک اپنی نئی 3 سالہ حکمت عملی کا اجرا کیا ، جس کے تحت "نجی شعبے کی آواز"کے مطابق ابوظہبی کی معیشت کو بہتر اور مستحکم بنایا جائے گا۔

اپنی نئی حکمت عملی کے مطابق، ابوظہبی چیمبر کا مقصد ابوظہبی میں نجی شعبے کو بااختیار بنانا اور اس کی مسابقت کو بڑھانا ہے، جس سے ابوظہبی کو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (مینا) کے علاقے میں کاروباری اداروں کے لیے 2025 تک کاروبار کے لیے پہلا انتخاب بنانا ہے۔

یہ اعلان ابوظہبی چیمبر کے زیر اہتمام ہونے والی اس حکمت عملی کی تقریب رونمائی کے دوران کیا گیا، جس میں وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی، ابوظہبی گلوبل مارکیٹ کے چیئرمین احمد جاسم الزعابی،ابوظہبی چیمبر کے چیئرمین عبداللہ محمد المزروعی،ابوظہبی چیمبر کے اول نائب چیئرمین ڈاکٹر علی سعيد بن حرمل الظاهری اور بورڈ کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔
تقریب میں متعدد حکام و معززین، سٹریٹجک پارٹنرز، سفارتی نمائندوں، بزنس کونسلز، پرائیویٹ سیکٹر کے اراکین اور میڈیانمائندوں نے بھی شرکت کی۔

چیمبر کی حکمت عملی اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے وسیع غوروخوض کے بعد وضع کی گئی ہے،جس کا جولائی 2021 میں صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان کی جانب سے تقرر کیا گیا تھا۔

مزید برآں، اس حکمت عملی کا مقصد چیمبر کو نجی شعبے اور حکومت دونوں کے لیے ایک قابل اعتبار پارٹنر بنانا ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی قدر میں اضافہ ہو۔ یہ نجی شعبے کی ضروریات کے مطابق بھی ہے اور اس کا مقصد ایک کامیاب اور خوشحال ابوظہبی کے لیے مقامی اور وفاقی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اسٹریٹجک مقاصد

2023-2025 کی حکمت عملی میں، چیمبر نے چھ اسٹریٹجک مقاصد پر توجہ مرکوز کی۔ ان میں پرائیویٹ سیکٹر کی ضروریات کے لیے ایڈووکیٹر اور پرائیویٹ سیکٹر اور ابوظہبی حکومت کے درمیان اہم مواصلاتی چینل قائم کرنا ،ابوظہبی میں پرائمری پرائیویٹ سیکٹر کمیٹیوں کا لیڈر ہونا، مقامی طور پر اور بیرون ملک متعلقہ کاروباری شراکت داروں کی شناخت کا ادارہ ہونا؛ ایکو سسٹم نیویگیشن کے لیے نمبر 1 پلیٹ فارم بننا،ابوظہبی کے کاروبار کے لیے بہترین درجے کا اور مکمل طور پر ڈیجیٹل سروس فراہم کنندہ ہونا اور نجی شعبے کے اعداد و شمار اور رہنمائی فراہم کرنے والا ادارہ بننا شامل ہے۔

حکمت عملی کی ترقی

چیمبر کی نئی حکمت عملی کے حوالے سے المزروعی نے کہاکہ ابوظہبی چیمبر کے لیے ایک جامع، مربوط اور پرجوش حکمت عملی کی ترقی ایک بڑا قدم ہے جو سرکاری اور نجی شعبوں کو باہم منسلک کرتے ہوئے ہماری دانشمند قیادت کی ہدایات کی حمایت کرتا ہے۔

چیمبر پہلے ہی داخلی سطح پر ایک تنظیمی تبدیلی سے گزر چکا ہے، جو آنے والے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پیداواری صلاحیت اور عمدگی کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ابو ظہبی چیمبر کی نئی حکمت عملی امارات کی ابوظہبی میں نجی شعبے کو بااختیار بنانے اور مسابقتی کاروباری ماحول میں مکمل صلاحیتوں تک پہنچنے میں اس کی مدد کرنے پر مرکوز ہے، تجارتی تبادلے کے مواقع کو آسان بنا کر اور امارات میں معیشت کی ترقی کو آگے بڑھانا۔ اختراع اور ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے، چیمبر 2025 تک ابوظہبی کو مینا کے علاقے میں کاروبار کے لیے سب سے اولین انتخاب بنانے اور خطے اور دنیا کے بہترین چیمبر آف کامرس میں سے ایک کے طور پر چیمبر کی ساکھ کو مستحکم کرے گا۔

ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کے انڈر سیکرٹری راشد عبد الكريم البلوشی نے کہا کہ ابو ظہبی چیمبر کی نئی حکمت عملی ابوظہبی اور متحدہ عرب امارات کے فائدے کے لیے معیشت اور تجارت میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ چیمبر پالیسیوں کی تشکیل میں مضبوط اثر و رسوخ رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے نجی شعبے، حکومت اور متعلقہ فریقوں کے درمیان رابطے کے ایک چینل کے طور پر کام کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا، "نئی حکمت عملی کا آغاز ابوظہبی کی معیشت کو بڑھانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے، خاص طور پر یہ کہ چیمبر نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے اور اس شعبے کی ضروریات اور خدشات سے آگاہ ہے۔

الظاہری نے کہا کہ ہماری دانشمندانہ قیادت کے تعاون سے، ابوظہبی چیمبر نے اپنے قیام کے بعد سے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس سے اس کی رکنیت کی تعداد 133,000 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ یہ کاروبار کرنے کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر ابوظہبی کی پوزیشن کی عکاسی ہے۔ ابوظہبی چیمبر کی نئی حکمت عملی کا مقصد نجی شعبے کی مسابقت کو بڑھانا اور قومی اقتصادی ترقی میں اس کی ترقی اور شراکت کو تیز کرنا ہے۔

ایک نئے مرحلے کا آغاز

ابوظہبی چیمبر کے ڈائریکٹر جنرل محمد هلال المهيری نے کہا کہ
1969 میں اپنے قیام کے بعد سے، ابوظہبی چیمبر نے ابوظہبی میں کاروباری اداروں کو ایک معاون، لچکدار، اور جامع ماحول فراہم کیا ہے۔ اپنی نئی حکمت عملی کے ساتھ، ہم ایک نئے مرحلے کے آغاز کے منتظر ہیں جس میں کاروباری برادری کے لیے مواقعے پیدا کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران، ابوظہبی کے نجی شعبے نے تیز رفتار ترقی کی ہے، جو ہماری دانشمند قیادت کی رہنمائی اور ابوظہبی چیمبر کے تعاون سے کارفرما ہے۔ اگلے تین سالوں تک، چیمبر کا مقصد نجی اور سرکاری شعبوں کو ایک ساتھ لا کر مزید کامیابیاں حاصل کرنا ہے۔ اس کا مقصد اس شعبے کی ترقی میں ابوظہبی کی کاروباری برادری کے تعاون اور اثر کو مضبوط بنانا اور مقامی اور قومی معیشت میں اپنی فعال موجودگی کو برقرار رکھنا ہے۔

ایک نیا بہترین اورثالثی کاعالمی مرکز

نئی حکمت عملی کے مقاصد کے مطابق، ابوظہبی چیمبر جلد ہی ایک نیا بہترین ثالثی مرکز شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے جو تنازعات کے حل کے متبادل طریقوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے خطے اور مقامی کاروباری اداروں کے لیے بین الاقوامی بہترین طریقوں کو اختیار کرے گا۔ اس سے ابوظہبی میں کاروباری ماحول کو مزید تقویت ملے گی، جو ابوظہبی کو آنے والے سالوں میں متبادل تنازعات کے حل کے لیے ایک ترجیحی مرکز بنائے گا۔

چیمبر کی خدمات

نئی حکمت عملی کے مطابق، چیمبر ایک پالیسی ایڈووکیٹر، نیٹ ورکر اور سروس پرووائیڈر کے طور پرتین اہم کردار ادا کرے گا۔

ایک پالیسی ایڈوکیٹر کے طور پر، چیمبر نجی شعبے اور حکومت کے درمیان انٹرفیس کے طور پر کام کرے گا اور اقتصادی تعاون کمیٹی کی قیادت کے ذریعے سیکٹری کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس کے امور کو چلائے گا۔ اس کے مطابق اپنے حکومتی شراکت داروں کے ساتھ رابطہ کرے گا تاکہ نجی شعبے کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔

چیمبر ضوابط سے متعلق مشاورت اور مہمات کا بھی اہتمام کرے گا جن کا مقصد متعلقہ ضوابط کو سمجھنے میں نجی شعبے کی مدد کرنا اور قوانین کے اجراء سے پہلے ان کے قیام اور ان میں ترمیم میں تعاون کرنا ہے۔ مزید برآں، چیمبر بی 2 جی کانفرنسوں کا اہتمام کرے گا، اور نجی شعبے اور حکومتی شراکت داروں کو معتبر ڈیٹا اور تحقیق فراہم کرے گا۔

ایک نیٹ ورکر کے طور پر اپنے کردار کے طور پر، چیمبر مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کرے گا جس کا مقصد نظام کے اندر موجود مواقع کو دریافت کرنا ہے۔ چیمبر بی 2 بی میچ میکنگ ایونٹس کا انعقاد جاری رکھے گا، جس کا مقصد مقامی کمپنیوں کو متعلقہ مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں/تنظیموں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ تجارت کو فروغ دیا جا سکے اور اقتصادی ترقی میں حصہ لیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، ابوظہبی چیمبر نیٹ ورکنگ کو سپورٹ کرنے اور کاروباری ماحول میں سب سے زیادہ اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے فوکسڈ ٹاپیکل ایونٹس کی میزبانی کرے گا، چیمبر نجی شعبے کے لیے تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کو آسان بنانے کے لیے بین الاقوامی وفود کی بھی مدد کرے گا۔

ایک سروس پروائیڈرکے طور پر کا مقصد اقتصادی ایکو سسٹم نیویگیشن کے لیے ایک قابل اعتماد پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے اور وہ کلاس ڈیجیٹل اور مشاورتی خدمات بشمول قانونی مشورہ، قانونی ثالثی، تصدیق، اور سرکاری دستاویزات کی خدمات جیسے سرٹیفکیٹ میں بہترین سروسز پیش کرے گا۔

چیمبر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کا کردار نجی شعبے کی شمولیت اور اس نئی حکمت عملی کے ذریعے حکومت کی کوششوں کو اس کے مقاصد، بورڈ آف ڈائریکٹرز، چیمبر مینجمنٹ اور ملازمین کی خدمات سے مکمل کرنا ہے۔ حتمی مقصد ابوظہبی کو سپورٹ کرنا اور اس کے مستقبل کے وژن کا ادراک کرتے ہوئے اختراعات اور ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر اور ابوظہبی کی معیشت کو مضبوط بنانا ہے، جس سے 2025 تک ابوظہبی کو کاروبار اور ہنر کے حوالے سے مینا میں نمبر ایک انتخاب بنانا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395303124662

Farrukh Tanveer Malik