Fri 03-02-2023 08:06 AM
ابوظہبی، 2 فروری، 2023 (وام) ۔۔ اتحاد ایئرویز یکم مئی سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے لیے اپنی پروازوں میں اضافہ کرنے کااعلان کیا ہے۔
ایئر لائن اپنی موجودہ ہفتہ وارپروازوں میں مزید چار کا اضافہ کرے گی، جس سے فرینکفرٹ کے لیے پروازوں کی کل تعداد ہفتہ وار 11 ہو جائے گی۔
اضافی پروازوں کے لیے اتحاد کے انتہائی جدید بوئنگ 787 ڈریم لائنر ہوائی جہاز کو استعمال کیا جائے گا، جو صارفین کے آرام کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں بزنس کلاس میں 28 اور اکانومی میں 262 نشستیں ہوں گی۔
پروازوں میں یہ اضافہ جرمنی کی اہم مارکیٹ کے لیے اتحاد کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے اس سے چند دن قبل یکم اکتوبر سے ڈسلڈورف کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیاگیا تھا۔
اس موقع پر اتحاد ایئرویز کے چیف ریونیو آفیسر، ایرک ڈی نے کہاکہ ہمیں اپنے مہمانوں کے لیے فرینکفرٹ کے لیے مزید پروازیں شروع کرنے پر خوشی ہے، جو یورپ کے اہم ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروازوں کی تعداد میں اضافے سے ہمارے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک سے رابطوں میں اضافہ اور ابوظہبی میں مزید مہمانوں کا استقبال کرنے کا موقع ملے گا جہاں وہ ہماری عالمی شہرت یافتہ مہمان نوازی، ثقافت، تفریحی سرگرمیوں اور کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303124515