اتوار 26 مارچ 2023 - 7:33:23 شام

متحدہ عرب امارات میں سرکلر پیکجنگ ایسوسی ایشن کاآغاز

  • جمعية التغليف المستدام تطلق أعمالها في الإمارات لتمكين الحكومة والقطاع الصناعي والمستهلكين من الإسهام في بناء اقتصاد أخضر
  • جمعية التغليف المستدام تطلق أعمالها في الإمارات لتمكين الحكومة والقطاع الصناعي والمستهلكين من الإسهام في بناء اقتصاد أخضر
ویڈیو تصویر

ابوظبی، 16 مارچ، 2023(وام) ۔۔ سرکلر پیکیجنگ ایسوسی ایشن کا 18 مارچ کو عالمی ری سائیکلنگ ڈے سے پہلے باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات میں آغاز کردیا گیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی وزیر مریم بنت محمد المہیری نے دبئی چیمبرز کے ہیڈ کوارٹر میں سرکلر پیکجنگ ایسوسی ایشن کی 14 بانی تنظیموں کے نمائندوں کے ہمراہ اس کا آغاز کیا۔

تقریب میں COP28 کی ایگزیکٹو کمیٹی، دبئی چیمبرز، دبئی ڈیپارٹمنٹ آف اکانومی اینڈ ٹورازم، جی پی سی اے، ماحولیاتی ایجنسی ابوظہبی، اور امارات نیچر۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ماحولیات کی وزیر نے کہا کہ پیکیجنگ خوراک کی حفاظت، مصنوعات کی شیلف لائف کو طول دینے اور فضلے کو کم کرکے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکلر پیکجنگ ایسوسی ایشن مختلف شعبوں میں پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزائم کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات قدرتی وسائل کے پائیدار انتظام اور موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے سرکلر اکانومی کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکلر اکانومی کاربن کے اخراج اور آلودگی کو کم کرنے اور 2050 تک آب و ہوا کی غیرجانبداری کی طرف ملک کی ترقی کو تیز کرنے کے متحدہ عرب امارات کے منصوبوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

سرکلر پیکیجنگ ایسوسی ایشن کا مقصد متحدہ عرب امارات میں پیکیجنگ ویلیو چین میں سرکلر اور گرین اکانومی کے اصولوں کو ضم کرنا، موجودہ نظام جو مصنوعات کی خرید، استعمال اور تصرف کے تصور پر مبنی ہے کو تبدیل کرنا ہے۔ استعمال کے بعد پیکیجنگ فضلہ ایک قیمتی وسائل کے طور پر جو دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایسوسی ایشن صارفین میں بیداری پیدا کرنے اور سرکلر پیکیجنگ سے متعلق قانون سازی اور پالیسیوں کے بارے میں ڈیٹا پر مبنی اور ملٹی اسٹیک ہولڈر اپروچ کے ذریعے سفارشات فراہم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ دبئی چیمبرز کے وائس چیئرمین فیصل جمعہ خلفان بلہول نے کہا کہ سرکلر پیکجنگ ایسوسی ایشن ایک اہم کاروباری گروپ ہے جو دبئی کی سرکلر اکانومی اور پائیداری کے ایجنڈے کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن پائیدار ماحول کی پالیسیوں اور ضوابط کی حمایت کرتے ہوئے پائیدار پیکیجنگ اور صاف پیداوار کے طریقوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بروقت اور متعلقہ ہے کیونکہ دبئی اس سال COP28 کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

سرکلر پیکجنگ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن اور یونی لیور مشرق وسطیٰ میں پائیداری اور کارپوریٹ امور کی سربراہ پریا سرما نے اس بات پر زور دیا کہ سرکلر پیکیجنگ ایسوسی ایشن کے اراکین پیکیجنگ کے فضلے کو لینڈ فل سے ہٹانے اور ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے فضلہ سے پاک عزائم میں حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باضابطہ آغاز ان کی جاری کوششوں پر استوار ہے اور یہ ایک باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد ماحول سے پیکیجنگ فضلہ کو ختم کرنے کے لیے اختراعی حل پیدا کرنا ہے، جبکہ وسائل کے طور پر اس کی قدر کو بحال کرنا ہے۔

سرکلر پیکجنگ ایسوسی ایشن سرکلر اکانومی کی طرف ری سائیکلنگ میں جدت طرازی کے لیے CIRCLE کولیشن کے بانی اراکین کے ذریعہ 2019 میں شروع کیے گئے کام کا نتیجہ ہے۔ CIRCLE کو موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی وزارت کی سرپرستی میں جی سی سی میں پیکیجنگ کے لیے ایک سرکلر اکانومی کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے ذریعے باضابطہ شکل دی گئی۔

2019 میں CIRCLE کے اراکین نے متحدہ عرب امارات میں پیکیجنگ کے لیے سرکلر اکانومی کی رکاوٹوں اور قابل بنانے والوں کی چھان بین کرنے کے لیے ایک سٹڈی کو فنڈ فراہم کیا تھا۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303139727

Maryam