اتوار 26 مارچ 2023 - 6:53:38 شام

پائیدارصنعتی شعبہ مقامی معیشت کا کلیدی محرک ہے: آر اے کے حکمران

  • سعود بن صقر: القطاع الصناعي المستدام رافد رئيسي للاقتصاد المحلي
  • سعود بن صقر: القطاع الصناعي المستدام رافد رئيسي للاقتصاد المحلي
  • سعود بن صقر: القطاع الصناعي المستدام رافد رئيسي للاقتصاد المحلي
  • سعود بن صقر: القطاع الصناعي المستدام رافد رئيسي للاقتصاد المحلي
  • سعود بن صقر: القطاع الصناعي المستدام رافد رئيسي للاقتصاد المحلي
ویڈیو تصویر

راس الخیمہ، 16 مارچ، 2023 (وام) ۔۔ سپریم کونسل کے رکن اور راس الخیمہ کے حکمران عزت مآب شیخ سعود بن صقر القاسمی نے کہا ہے کہ پائیدار صنعتی شعبہ قومی معیشت کا ایک اہم محرک ہے اور اس شعبہ میں بڑھتی ہوئی سرمایہ ایک پرکشش کاروباری ماحول پیدا کرنے کے امارت کے وژن کے مطابق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راس الخیمہ نے ایک متوازن کثیر وسائل کی معیشت کے قیام کی بنیاد پر ایک واضح طویل مدتی حکمت عملی اختیار کی ہے، امارت کی اقتصادی لچک سے پائیدار منصوبے شروع کیے گئے ہیں جو اس کی مسابقت میں اضافہ کررہے ہیں ۔

شیخ سعود نے ان خیالات کا اظہار الحمرا میں راس الخیمہ اکنامک زون (آر اے کے ای زیڈ) میں کویت پیکیجنگ میٹریلز مینوفیکچرنگ کمپنی کی یو - پاک سہولت کا دورہ کرتے ہوئے کیا، جو کہ اعلیٰ معیاری اور کسٹم فوڈ پیکیجنگ میں مہارت رکھتی ہے۔

شیخ سعود نے دورے کے دوران، راس الخیمہ میں پبلک سروسز ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین شیخ احمد بن سعود بن صقر القاسمی کے ہمراہ، پائیداری اور شمسی توانائی پر اعلیٰ معیار کے سلیوشنزپر مبنی سہولت کی نئی پروڈکشن لائن کی توسیع کا بھی جائزہ لیا ۔

شیخ سعود نے مزید پائیدار اور لچکدار کاروباری ماڈل کی جانب منتقلی کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تمام اقتصادی شعبوں میں پائیداری کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے امارت کی خواہش کو اجاگر کیا۔

اس کے بعد انہیں سہولت کے مینوفیکچرنگ سیکشنز اور کمپنی کی مصنوعات کو وسعت دینے کے لیے استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجیز بارے آگاہ کیاگیا جو ماحول دوست پیکیجنگ سلوشنز کا استعمال کرتے ہوئے بہترین اور پائیداری کے معیارات کے مطابق ہیں۔

ترجمہ۔تنویرملک

 

http://wam.ae/en/details/1395303139668

Maryam/ Farrukh Tanveer Malik