اتوار 26 مارچ 2023 - 6:57:53 شام

متحدہ عرب امارات کے صدر سے ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات

  • رئيس الدولة يستقبل أمين المجلس الأعلى للأمن القومي الايراني

ویڈیو تصویر

ابوظہبی، 16 مارچ، 2023 (وام) ۔۔ صدرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے ملاقات کی۔

جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران عزت مآب شیخ محمد اور شمخانی نے متحدہ عرب امارات اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور خطے میں امن اور تعاون کی حمایت کے لیے کام کرنے کی اہمیت کا بھی احاطہ کیا گیا تاکہ خطے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہو سکے۔

ملاقات میں قومی سلامتی کے مشیرعزت مآب شیخ طحنون بن زاید آل نھیان، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان، عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نھیان، صدارتی عدالت میں خصوصی امور کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن طحنون آل نھیان اور سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے سیکرٹری جنرل علی محمد حماد الشامسی بھی موجود تھے۔

ترجمہ۔تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395303139690

Maryam/ Farrukh Tanveer Malik