Sun 30-04-2023 13:34 PM
لندن، 30 اپریل، 2023 (وام) ۔۔ عرب ہارس آرگنائزیشنز کی یورپی کانفرنس (ای سی اے ایچ او) نے مشرق وسطیٰ میں اپنی چیمپئن شپ میں دو ہیڈ لائن ٹائٹل شوز کا اضافہ کیا ہے۔
لندن میں دو روزہ 40ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں،ای سی اے ایچ او نے اگلے سال ابوظہبی میں ایک بین الاقوامی عریبین ہارس فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ کیا، جبکہ دوسرا فیسٹیول کسی بھی خواہشمند ملک میں منعقد کیا جائے گا ۔
ان نئے ٹائٹل شوز کے اضافے کے ساتھ، ای سی اے ایچ او کے گلف ایونٹ کے ایجنڈے میں شامل باوقار اور سب سے بڑی چیمپئن شپ کی تعداد چار ہوگئی ہے،جن میں سعودی دارالحکومت ریاض میں شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز انٹرنیشنل عریبین ہارس فیسٹیول(پی ایس اے آئی اے ایچ ایف) اور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کتارا انٹرنیشنل عریبین ہارس فیسٹیول (کے آئی اے ایچ ایف) شامل ہیں۔
امارات عریبین ہارس سوسائٹی (ای اے ایچ ایس) کے ڈائریکٹر جنرل اور ای سی اے ایچ او کے ایگزیکٹو آفس کے رکن محمد الحربی نے کہا کہ ابوظہبی میں باوقار عریبین ہارس فیسٹیول منعقد کرنے کا ای اے ایچ ایس کا فیصلہ گھڑ سواری کی صنعت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی دنیا بھر میں عربی گھوڑوں کے کھیل کے فروغ اور حمایت میں اہم کردار کی نشاندہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ "ٹائٹل شو" چیمپیئن شپ ای سی اے ایچ او میں سب سے اہم اور دنیا کے اعلیٰ ترین شوز میں سے ایک ہے۔
چونکہ یہ فیسٹیول خالص نسل کے عربوں کے مالکان کی حوصلہ افزائی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ انہیں افزائش نسل کے پروگرامز کو بہتر بنانے اور اس نسل کی خوبصورتی کو پروان چڑھانے کی ترغیب دے گا ۔
عربی گھوڑوں نے عرب ثقافت کی تاریخ اور ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور جو بھی اس حیرت انگیز جانور کی گھڑ سواری کی دنیا کا حصہ بننے کا انتخاب کرتے ہیں ان سب کی طرف سے اس کا احترام کیا جاتا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://www.wam.ae/en/details/1395303152043