پیر 02 اکتوبر 2023 - 9:05:10 صبح

فیفا نے انڈر 20 ورلڈ کپ 2023 کے لیے حمد المزروعی کو سیفٹی اینڈ سیکیورٹی آفیسر نامزد کر دیا


دبئی، 9 مئی، 2023 (وام) ۔۔ فیفا نے یو اے ای فٹ بال ایسوسی ایشن کی ریفریز کمیٹی کے رکن حمد المزروعی کوانڈر20ورلڈ کپ 2023 کے دوران سیفٹی اینڈ سیکیورٹی آفیسر نامزد کیا ہے جس کا انعقاد 20 مئی سے 11 جون تک ارجنٹائن میں ہوگا۔

اے ایف سی مقابلوں میں حصہ لینے والے پہلے اماراتی میچ آفیشل المزروعی نے پچھلے کچھ سالوں میں مختلف فرائض سرانجام دئے ۔ انہوں نے 2019 کے ایشیائی کپ میں دبئی زون کا انتظام سنبھالا اور بنکاک میں اے ایف سی انڈر23 2020 چیمپئن شپ کے انعقاد میں حصہ لیا۔ وہ 27 اپریل سے 19 مئی 2021 کے درمیان جدہ میں منعقدہ اے ایف سی چیمپئنز لیگ گروپ سی گیمز کے سیفٹی اینڈ سیکیورٹی آفیسر بھی تھے۔

ترجمہ۔تنویرملک

https://wam.ae/en/details/1395303156168

Farrukh Tanveer Malik/ Katia El Hayek