پیر 02 اکتوبر 2023 - 8:12:47 صبح

یو اے ای کی ٹیم نے ٹور ڈی ہانگری جیت لی

  • دراجات
  • دراجات

بڈاپسٹ، 15 مئی، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایمریٹس نے بوڈاپیسٹ میں ہونے والی ٹور ڈی ہونگری جیت لی،فائنل میں ٹیم ایمریٹس کے مارک ہرشی کی حکمت عملی خراب موسمی حالات کے باوجود کامیاب رہی۔یہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایمریٹس کے لیے سیزن کی 25 ویں جیت ہے۔

بوڈاپیسٹ کی سڑکوں پر ایک ہفتے کی زبردست ریسنگ کے بعد اس کامیابی کے بعد ہرشی اور اس کے ساتھی پیلوٹن کی قیادت کر سکتے ہیں ۔

اس کامیابی پر ہرشی نے کہا کہ اگرچہ روڈ پر پانی تھا اور بارش ہو رہی تھی، اس کے باوجود انہوں نے بوڈاپیسٹ میں ریس کے کے ہر لمحے سے لطف اٹھایا ۔ ظاہر ہے کہ ہم ریس کو ترجیح دیتے ہیں اور شائقین کے لیے بھی یہ افسوس کی بات ہے کہ آخری مرحلے نہ ہوسکا لیکن میرے خیال میں یہ سب سے محفوظ تھا۔ اور مجھے خوشی ہے کہ میں اپنی ٹیم کو فتح دلوا سکا۔

ترجمہ۔تنویرملک

https://wam.ae/en/details/1395303158280

Maryam/ Farrukh Tanveer Malik