Tue 23-05-2023 16:35 PM
ابوظہبی، 23 مئی، 2023 (وام) -- بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی (ارینا) کی 25ویں کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین ابوظہبی پہنچے ہیں، اجلاس کا مقصد توانائی کی منصفانہ اور جامع منتقلی کو تیز کرنے کے لیے قابل عمل اقدامات کا خاکہ پیش کرنا ہے جس سے چھ ماہ بعد 28ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (کوپ28)،متحدہ عرب امارات میں ہو رہی ہے۔
ارینا کا دو سالہ دو روزہ اجلاس، جس میں اینٹی گوا اور باربوڈا بطور چیئر اور امریکہ بطور نائب صدر خدمات انجام دے رہے ہیں، یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح ہر رکن توانائی اور جغرافیائی سیاسی بحرانوں کے بعد عالمی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
کونسل کے اجلاس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے، ارینا کے ڈائریکٹر جنرل فرانسسکو لا کیمرہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری میں تعاون کی اس سےپہلے کبھی اتنااہم نہیں تھا،پچیسویں ارینا کونسل کا اجلاس ایجنسی کے لیے ایک خوش آئند موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے کہ ہم کس طرح ترقی کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی نشاندہی کریں کہ ہم اپنے اراکین کی ضروریات کے لیے مستعد اور جوابدہ رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم یہاں کوپ 28 کے میزبان یو اے ای میں جمع ہو رہے ہیں، ارینا کونسل کا یہ اجلاس نئی بصیرت اور خیالات پیدا کرے گا کہ ہم اس سال کو توانائی کی عالمی منتقلی کے لیے ایک اہم موڑ کیسے بنا سکتے ہیں۔
اس موقع پر اقوام متحدہ میں اینٹی گوا اور باربوڈا کے نائب مستقل نمائندے اور ارینا کونسل کی چیئر ٹوماسی بلیئر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر ہونے والے واقعات نے انٹی گوا اور باربوڈا جیسی چھوٹی جزیروں کی ترقی پذیر ریاستوں سمیت بہت سی اقوام کو درپیش چیلنجوں کو مزید خراب کر دیا ہے۔ کاپ28 سے پہلے ارینا گورننگ باڈی کی اس کونسل جیسی میٹنگز ہمیں ایک موقع فراہم کرتی ہیں کہ ہم اپنے طریقہ کار کا جائزہ لیں اور اسے دوبارہ ترتیب دیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم آنے والے موسمیاتی چیلنج کے سامنے مستعد رہیں۔
اس سال کی کونسل کے اجلاس میں آب و ہوا اور پائیدار ترقی ایجنڈے کے سرفہرست اہم مسائل پر غور کیاجارہا ہے، جن میں قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں اضافہ، توانائی کی منتقلی کے مالیات کو متحرک کرنا اور تخفیف اور موافقت کی کوششوں کو فروغ دینا شامل ہے۔
پچیسویں کونسل کے اجلاس میں جیوتھرمل انرجی کی عالمی حیثیت، اہم مواد، اور ارینا کے ورلڈ انرجی ٹرانزیشن آؤٹ لک 2023 کے ابتدائی نتائج کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303161264