منگل 30 مئی 2023 - 7:39:15 شام

صدر عزت مآب شیخ محمد سے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین کی ملاقات

  • رئيس الدولة يستقبل رئيس مجلس القيادة الرئاسي اليمني
  • رئيس الدولة يستقبل رئيس مجلس القيادة الرئاسي اليمني
ویڈیو تصویر

ابوظہبی، 23 مئی، 2023 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین رشاد العلیمی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، یمن کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ابوظہبی کے قصر البحر میں ہونے والی ملاقات کے دوران، عزت مآب نے صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین کا خیرمقدم کیا اور یمن اور اس کے عوام کےلیے خوشحالی اور ترقی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے
انہیں ان کے ملک کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی، جو کہ 22 مئی کو منایا گیا۔

عزت مآب شیخ محمد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات امن، استحکام اور ترقی کے حصول کے لیے یمن اور اس کے عوام کی حمایت میں کھڑا ہے۔

العلیمی نے استقبال کے لیے عزت مآب کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے یمنی عوام کو فراہم کی جانے والی حمایت کو سراہتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان،زاید چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین عزت مآب شیخ نہیان بن زاید آل نھیان ،نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ عزت مآب لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید آل نھیان، وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان اور یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین کے ہمراہ آنے والے وفدنے شرکت کی۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303161360

Maryam/ Farrukh Tanveer Malik