Wed 24-05-2023 08:46 AM
پیرس، 24 مئی، 2023 (وام) - فرانسیسی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کے نائب صدر سیبسٹین چنو نے اس سال نومبر میں کوپ28 کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات کی کامیابی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ پیرس پہلے بھی اسی ایونٹ کی میزبانی کر چکا ہے، انہوں نے2023 کی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے اہداف کے حصول کے لئے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو دیرینہ اور اسٹریٹجک قرار دیتے ہوئے فرانسیسی پارلیمنٹیرین نے امارات نیوز ایجنسی کو دیے گئے بیان میں اس سال صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ فرانس اور اس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ان کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوے دونوں ممالک کے درمیان ممتاز دوطرفہ تعلقات کی تعریف بھی کی۔
یو اے ای فرانس پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی سربراہی کرنے والے چینو نے مزید کہا کہ فرانس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری ہے جو ماحولیاتی تبدیلی، ترقی اور عالمی امن و سلامتی کے قیام سمیت علاقائی اور عالمی امور پر باہمی احترام اور مشترکہ خیالات پر مبنی ہے۔
https://wam.ae/en/details/1395303161487