جمعہ 02 جون 2023 - 6:32:08 صبح

خالد بن محمد بن زاید اور شاہ السلطان عبداللہ کا میری ٹائم اور ایرو اسپیس نمائش کا دورہ

  • 20230524hk_z927406
  • 20230524rmc01_0270
  • 20230524hk_z927096
  • 20230524hk_z927371
  • 20230524hk_z928901
  • 20230524hk_z928089
  • 20230524hk_z911440
ویڈیو تصویر

لنکاوی، ملائیشیا، 24 مئی، 2023 (وام)--ابوظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے ملائیشیا کے بادشاہ السلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ اور پاہنگ کے ریجنٹ، ولی عہد ٹینگکو حسن الابراہیم عالم شاہ کے ہمراہ ملائیشیا میں لنکاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ ایرو اسپیس نمائش کا دورہ کیا۔

ابوظہبی کے ولی عہد کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے دوران عزت مآب شیخ خالد نے نمائش میں حصہ لینے والی متعدد میری ٹائم اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اسٹینڈز کا دورہ کیا جن میں متحدہ عرب امارات کی کمپنی ایج گروپ بھی شامل ہے۔ عزت مآب نے متعدد ایئر شوز بھی دیکھے جن میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم الفرسن کا ایروبیٹک ڈسپلے بھی شامل ہے۔

دورے کے دوران ایج گروپ کی کمپنی کاراکل نے کیٹیک ایشیا کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے اور شراکت داری کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط کیے۔

شیخ خالد کے ہمراہ ایک وفد بھی تھا جس میں وزیر توانائی و انفراسٹرکچر سہیل بن محمد المزروئی، وزیر مملکت برائے دفاعی امور محمد بن احمد البواردی، وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی، محکمہ بلدیات و نقل و حمل کے چیئرمین محمد علی الشورافا، احمد جاسم الزابی ابوظہبی کے محکمہ اقتصادی ترقی کے چیئرمین اور ملائیشیا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر خالد غنیم الغیث شامل تھے۔

http://wam.ae/en/details/1395303161664

 

 

Maryam