منگل 06 جون 2023 - 3:42:29 صبح

اے ڈی ایس بی کاملائیشیامیںLIMAنمائش میں جدی ترین بحری نگرانی کے جہاز کے اجراء کا اعلان


ابوظبی، 24مئی ،2023 (وام) ۔۔ بحری اور تجارتی جہازوں کے ڈیزائن، نئی تعمیر، مرمت، دیکھ بھال، مرمت اور تبدیلی کی ممتاز کمپنی ایج کے ادارے اے ڈی ایس بی نے آج 92 میٹر کارویٹ، ایک تیز اور طاقتور وینگارڈ جہاز کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ اس جہاز کو اے ڈی ایس بی نے متحدہ عرب امارات میں ڈیزائن کیا ہے ۔

ابوظہبی میں قائم جہاز ساز کمپنی نے یہ اعلان 27 مئی تک ملائیشیا میں منعقد ہونے والی لنکاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ ایرو اسپیس نمائش (LIMA 2023) میں کیا ۔ وسیع پیمانے پر ساحلی مشنوں کو انجام دینے کے لیے ڈیزائن کئے گئے اس متحرک ملٹی ڈومین بحری جہاز میں ہیلی کاپٹر ڈیک اور ہینگر، بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی (یو اے وی ) آپریشنز کی صلاحیت، دو سخت ہل انفلیٹیبل کشتیاں، مختلف جنگی نظام، الیکٹرانک وارفیئرسسٹمز اور انسدادی اقدامات کی ایک وسیع رینج شامل ہیں۔

سٹیلتھ خصوصیات اور بیلسٹک تحفظ سے لیس یہ جہاز ساحل کے قریب،ہوا اور EWالیکٹرانک وارفیئر کے شعبوں میں جدید ترین نگرانی اور حفاظت کی صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔ اے ڈی ایس بی کے سی ای او ڈیوڈ میسی نے کہاکہ لیما 2023 کے لیے بروقت 92 میٹر کا کارویٹ پیش کرنا ہمارے لیے ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ ہم جنوب مشرقی ایشیائی منڈیوں کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں اور بحریہ کے چیلنجوں اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے پروڈکٹ پورٹ فولیو کو وسعت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے ڈی ایس پی اپنے تزویراتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ڈیزائن کرنے، عالمی معیار کے جہاز بنانے اور برآمد کرنے میں قابل ذکر پیشرفت کا مظاہرہ کر رہا ہے اور ہم لیماکے دوران اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے اور ممکنہ صارفین کے ساتھ رابطوں کے منتظر ہیں۔ مشترکہ ڈیزل اور ڈیزل (CODAD) انجنوں سے چلنے والا یہ 28 ناٹس کی ٹاپ اسپیڈ اور کروزنگ اسپیڈ پر 4,500ناٹیکل میل سے زیادہ برداشت کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303161591

Maryam