Tue 23-05-2023 21:56 PM
ماسکو، 23مئی ،2023 (وام) ۔۔ فیڈرل نیشنل کونسل کے سپیکر صقرغوباش نے روس کے سرکاری دورے کے آغاز پر ماسکو میں روس کی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا ماتویینکو سے بات چیت کی۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں ان کے پارلیمانی تعاون کی نمایاں ترقی کو نوٹ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں روس کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور روس کی پارلیمانی دوستی کمیٹی کا قیام اور فیڈرل نیشنل کونسل اور روسی فیڈریشن کی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی طرف سے مفاہمت اور تعاون کی یادداشت پر دستخط پارلیمانی تعلقات کی ترقی میں اہم سنگ میلوں میں سے ہیں ۔
روس کی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا ماتویینکو نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ اور پارلیمانی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا اور کہا کہ متحد عرب امارات عرب دنیا میں روس کے اہم اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس شراکت داری کو اپنے مشترکہ مفادات کے مطابق مضبوط بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ترجمہ: ریاض خان ۔
https://wam.ae/en/details/1395303161377