جمعہ 02 جون 2023 - 5:25:01 صبح

کیراکل کا ملائیشیا کی کیٹیک ایشیا کے ساتھ معاہدے طے پاگیا


ابوظہبی، 24 مئی، 2023 (وام) ۔۔ چھوٹے ہتھیار تیار کرنے والے ایج گروپ کی کمپنی کیراکل نے کیٹیک ایشیا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے، جو ملائیشیا میں کیراکل کی سی اے آر 816 کی پیداوار اور دوبارہ فروخت کے جدید گولہ بارود تیار کرنے والی کمپنی اور چھوٹے ہتھیاروں سلیوشنز فراہم کرتی ہے۔

اس معاہدے پر کیراکل کے سی ای او حمد العامری اور کیٹیک ایشیا کے سی ای او محمد نہار محمد ناصر نے ملائیشیا کے شہر لنگکاوی میں منعقد ہونے والی لینگکاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ ایرو اسپیس نمائش (لیما 2023) میں دستخط کیے،جو27 مئی تک جاری رہے گی۔

معاہدے کے تحت، دونوں کمپنیاں ٹیکنالوجی منتقلی کریں گی جس سے کیٹیک ایشیا کو رائل ملائیشیا کی مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاہانگ میں اس کی نئی فیکٹری میں سی اے آر816 ٹیکٹیکل اسالٹ رائفل کو اسمبل کرنے میں مدد ملے گی۔تعاون کے تحت نئے آتشیں اسلحے کو مشترکہ طور پر تیار کرنے کی صلاحیت کا جائزہ بھی لیا جائے گا، اور کیٹیک ایشیا رائفل کا ایک باضابطہ ری سیلر بن جائے گا، جس سے ملائیشیا میں باہمی طور پر فائدہ مند صنعتی شراکت داریوں کو فروغ دینے میں ایج کے اعتماد کو اجاگر کیا جائے گا، جس کا مقصد علاقائی طور پر اس کی فروخت میں اضافہ کرنا ہے۔

کیٹیک کے ساتھ معاہدہ سے ایج کو ملائیشیا میں کیراکل چھوٹے ہتھیاروں کی مکمل رینج کے دیگر مواقع تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

لیما 2023 کے شرکاء ملائیشیا کے لینگکاوی میں محسوری انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر (ایم آئی ای سی) کے اسٹینڈ اے 07 پر ایج کا دورہ کرسکتے ہیں۔

 

https://wam.ae/en/details/1395303161604

Maryam/ Farrukh Tanveer Malik