منگل 06 جون 2023 - 4:35:59 صبح

دبئی خلیج تعاون کونسل کے ہارورڈ بزنس سکول کلب کاپہلامستقل مرکزبن گیا

  • بحضور وزير الاقتصاد.. دبي تشهد افتتاح مقر نادي كلية هارفارد للأعمال في دول مجلس التعاون الخليجي
  • بحضور وزير الاقتصاد.. دبي تشهد افتتاح مقر نادي كلية هارفارد للأعمال في دول مجلس التعاون الخليجي
ویڈیو تصویر

دبئی، 23مئی ،2023 (وام) ۔۔ خلیج تعاون کونسل کے ہارورڈ بزنس سکول کلب نے دبئی میں "The House" کا افتتاح کیاہے جس سے یہ شہر مستقل مرکز کے طور پردنیا بھر میں ایچ بی ایس کے سابق طلباء کے لیے ایک سنگ میل ہے۔

"دی ہاؤس" کا باضابطہ افتتاح وزیر اقتصادیات، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی،یو اے ای انٹرنیشنل انوسٹرز کونسل اور سی ایس آر یو اے ای فنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین عبداللہ بن طوق المری نے معززین، عہدیداروں اور علاقائی کاروبار ی شخصیات کی موجودگی میں کیا۔ عبداللہ بن طوق المری نے کہا کہ مستقبل کے لیے متحدہ عرب امارات کا وژن علمی معیشت اور تعاون کو فروغ دینے پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہارورڈ بزنس اسکول کلب کو ترقیاتی اور اقتصادی مکالمے کو تقویت دینے اور حقیقی پیش رفت حاصل کرنے کے قابل مستقبل کے حل پیش کرنے اور شیئر کرنے کے لیے ایک اہم پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں جو ملک میں ترقیاتی کوششوں کو پورا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایک نئے، زیادہ متنوع اور پائیدار اقتصادی ماڈل کی جانب متحدہ عرب امارات کی کوششیں کاروباری اور تعلیمی شعبوں کے ساتھ حقیقی شراکت داری پر مبنی ہیں۔ متحدہ عرب امارات تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2022 کے دوران دنیا، ملک کی غیر ملکی تجارت کے قائم کردہ ریکارڈ کے علاوہ اقتصادی ترقی کی شرح 7.6 فیصد رہی۔ انہوں نے غیر ملکی تجارت کی نمو میں متحدہ عرب امارات کی ریکارڈ کارکردگی جو 2.2 ٹریلین درہم سے تجاوز کرگئی اس تبدیلی کو قرار دیا جو حکومت کی جانب سے 50 کے منصوبوں کے حصے کے طور پر مراعات اور ترقیاتی اقدامات کے آغاز سے آئی ہے۔

"دی ہاؤس" دنیا بھر میں 400,000 ہارورڈ بزنس اسکول کے سابق طلباء بشمول خطے کے 1,400 سابق طلباء اور ایچ بی ایس کی توسیع شدہ کمیونٹی کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ اس جگہ کا مقصد سکول کے سابق طلباء اور اس کی کمیونٹی کو جڑنے، سیکھنے اور تعاون کرنے کی جگہ فراہم کرنا ہے۔

دبئی میں واقع ایک ایسا شہر جو عالمی ہنر کی نقل مکانی اور کاروبار کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر اہمیت اختیار کر رہا ہے "دی ہاؤس" خلیج تعاون کونسل میں ایچ بی ایس کلب کا پہلا مستقل مقام ہے اور اس اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جی سی سی کے ہارورڈ بزنس سکول کلب کے صدر صالح لوطہ نے کہاکہ دبئی اور متحدہ عرب امارات کی جدت طرازی، انٹرپرینیورشپ اور تعاون کا عزم دنیا بھر سے باصلاحیت پیشہ ور افراد اور کاروباروں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے اور غیر ملکیوں اور کاروباروں کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی سی سی کے ہارورڈ بزنس سکول کلب کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی حمایت اس کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی فعال طور پر حمایت کرتے ہوئے جدت، پائیداری اور پالیسی کے مرکز کے طور پر خطے کو مزید ترقی دینے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جی سی سی میں تبدیلی کے دور میں بھی ہیں جہاں ہم جارحانہ انداز میں اپنی معیشتوں کو متنوع بنا رہے ہیں، ہائیڈرو کاربن سے دور ہو رہے ہیں اور مزید متنوع اور پائیدار فارمیٹس کی طرف دوبارہ جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کا ہارورڈ بزنس سکول کلب اس میں نجی شعبے کے مرکزی کردار کو تسلیم کرتا ہے۔

یہ تبدیلی، جہاں عالمی معیشت مسلسل ترقی کر رہی ہے اور جغرافیائی سیاسی تنازعات سرخیاں بن رہے ہیں۔ اس لیے ایک مستقل مقام کا قیام آج کی غیر مستحکم دنیا میں نجی شعبے کے اہم کردار پر ہمارے پختہ یقین اور بامعنی بات چیت کو فروغ دینے کے لیے ہمارے اٹل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ہارورڈ بزنس اسکول کے 30 سے زیادہ سابق طلباء کی رہنمائی میں جی سی سی کے ایچ بی ایس کلب نے چھ بنیادی موضوعات پر توجہ مرکوز کرنے والے کراس روڈ اقدام کے ایک حصے کے طور پر بند کمرے کی بریفنگ کے ساتھ ساتھ شعبے کے لیے مخصوص جدت طرازی اسٹوڈیوز کا اہتمام کیا۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303161313

Maryam