منگل 30 مئی 2023 - 5:39:22 شام

اماراتی منڈیوں میں ملائیشیاکےسرمایہ کاروں کےحصص کی مالیت55.4ملین درہم ہوگئی


ابوظبی، 23مئی ،2023 (وام) ۔۔ ملائیشیا کے سرمایہ کاروں نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بڑھتے ہوئے سٹریٹجک تعلقات کی روشنی میں مقامی مالیاتی منڈیوں میں اپنی سرمایہ کاری کو مضبوط کیا ہے ۔ دبئی فنانشل مارکیٹ اور ابوظہبی سیکورٹیز ایکسچینج سے حاصل کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مئی 2023 کے وسط تک متحدہ عرب امارات کی منڈیوں میں ملائیشیا کے سرمایہ کاروں کے حصص کی مالیت 55,413,508 درہم تھی۔

2018 سے مئی 2023 کے وسط کے دوران مقامی مارکیٹوں میں ملائیشیا کے سرمایہ کاروں کی تجارتی قدر (خرید و فروخت) تقریباً 51,037,794 درہم تھی۔ اسی طرح مقامی منڈیوں میں ملائیشیا کے سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھ کر 534 تک پہنچ گئی۔

ابوظہبی سیکورٹیز ایکسچینج 2018 سے مئی 2023 کے وسط تک کے عرصے کے دوران ابوظہبی سیکورٹیز ایکسچینج پر ملائیشیا کے سرمایہ کاروں کی تجارتی قدر (خرید و فروخت) تقریباً 31,615,074 تھی۔ یہ تجارتی قدر 2018 میں 874.1 ہزار درہم ، 2019 میں 1.32 ملین درہم، 2020 میں 2.29 ملین درہم ، 2021 میں 2.6 ملین درہم ، 2022 میں 19.1 ملین درہم اور 2023 میں 5.44 ملین درہم رہی ۔

ابوظہبی سیکورٹیز ایکسچینج میں ملائیشیا کے سرمایہ کاروں کی ملکیت والے حصص کی مارکیٹ ویلیو مئی 2023 کے وسط تک تقریباً 37,798,648 درہم تک پہنچ گئی ۔ سرمایہ کاری کرنے والے 306 میں 9 ادارے اور 297 انفرادی سرمایہ کار شامل ہیں۔

دبئی فنانشل مارکیٹس دبئی فنانشل مارکیٹ میں 2018 سے مئی 2023 کے وسط تک کے عرصے کے دوران ملائیشیا کے سرمایہ کاروں کی تجارتی قدر (خرید و فروخت) تقریباً 19,422,719 درہم تھی۔ مارکیٹ میں ملائیشیا کے سرمایہ کاروں کی ملکیت والے حصص کی مارکیٹ ویلیو مئی 2023 کے وسط تک تقریباً 17,614,860 درہم تک پہنچ گئی جو 228 سرمایہ کاروں میں تقسیم کی گئی جن میں 8 ادارے اور 220 انفرادی سرمایہ کار شامل ہیں جبکہ دبئی فنانشل مارکیٹ میں ملائیشین سرمایہ کاروں کے اکاؤنٹس کی تعداد 323 اکاؤنٹس تک پہنچ گئی۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303161309

Maryam