منگل 30 مئی 2023 - 6:17:31 شام

منصور بن زاید کی زیر صدارت حکومتی حمایتی پالیسیوں پر وزارتی ترقیاتی کونسل کا اجلاس

  • المجلس الوزاري للتنمية برئاسة منصور بن زايد يناقش عدداً من السياسات والمبادرات لدعم المنظومة الحكومية
  • المجلس الوزاري للتنمية برئاسة منصور بن زايد يناقش عدداً من السياسات والمبادرات لدعم المنظومة الحكومية
ویڈیو تصویر

ابوظہبی، 25 مئی، 2023 (وام) – نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی دیوان کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نہیان کی صدارت میں وزارتی ترقیاتی کونسل کا اجلاس ابوظہبی کے قصر الوطن میں منعقد ہوا، جس میں حکومت کے کام کرنے کے طریقہ کار کو مزید موثر اور مربوط بنانے کے لیے متعدد قانون سازی، پالیسیوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

کونسل نے قومی کھیلوں کی حکمت عملی اور ملک میں توانائی کے شعبہ میں خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو منظم کرنے کے حوالے سے پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ نیز، کونسل نے متعدد اقدامات کا جائزہ لیا جن کا مقصد کاروباری سرگرمیوں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی امداد کرنا ہے۔

مزید برآں، اجلاس میں متعدد پالیسیوں پر متحدہ عرب امارات کی پارلیمان (وفاقی قومی کونسل) کی سفارشات کے علاوہ حکومتی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

https://wam.ae/en/details/1395303162101

 

Maryam