منگل 30 مئی 2023 - 6:44:42 شام

23 واں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز ابوظہبی میں منعقد ہوگا


ابوظہبی، 25 مئی، 2023 (وام) ۔۔ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) کا 23 واں ایڈیشن ابوظہبی میں 26 اور 27 مئی 2023 کو ہوگا۔

محکمہ ثقافت و سیاحت - ابوظہبی (ڈی سی ٹی ابوظہبی) اور میرال کے ساتھ شراکت داری میں، بھارتی سنیما کا یہ ایونٹ اتحاد ایرینا میں منعقد کیا جائے گا۔

ڈی سی ٹی ابوظہبی کے ڈائریکٹر جنرل آف ٹورازم صالح محمد صالح الجزيری نے کہا کہ ہم ابوظہبی میں ایک بار پھر آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کرتے ہوئے خوش ہیں کیونکہ یہ ہمارے متحرک تفریحی کیلنڈر کے لیے ایک اہم موڑ ہے۔ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات، جو مشترکہ ثقافتی اور اقتصادی مفادات پر مبنی ہیں، اس حقیقت سے اور بھی مستحکم ہوئے ہیں کہ ابوظہبی نے بالی ووڈ کے متعدد بلاک بسٹرز ایونٹ کا انعقاد کیا ، جس سے دنیا بھر کے لوگوں کو ہمارے شاندار ملک کے بارے میں جاننے کا موقع ملا ہے۔

میرال کے گروپ کمیونیکیشن اینڈ ڈیسٹینیشن مارکیٹنگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرتغريد السعيد نے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر یاس جزیرے پر معزز آئیفا ایوارڈز 2023 کی میزبانی کرنے پر فخر ہے۔ یہ غیر معمولی تقریب، جس میں نمایاں فلمی ستارے شریک ہوں گے ، یاس جزیرے کو تفریح ​​کی عالمی منزل کے طور پر نستحکم کرنے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔

آئیفا 2023 26 مئی کو سوبھا آئیفا راکس پروگرام کے ساتھ شروع ہوگی ، جس کی میزبانی فرح خان کندر اور راج کمار راؤ کریں گے اور امیت ترویدی کے ساتھ ساتھ بادشاہ، سنیدھی چوہان، نیوکلیا، سکھبیر سنگھ جیسے کئی نامور گلوکر پرفارمنس پیش کریں گے۔

اس سال سوبھا آئیفا راکس میں معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ایک خصوصی شو کا پریمیئر بھی شامل ہے، جو فیشن انڈسٹری میں 25 سال مکمل کر رہے ہیں۔

نیکسا آئیفا ایوارڈز 27 مئی 2023 کو ہوں گے اور اس کی میزبانی ابھیشیک بچن اور وکی کوشل کریں گے جس میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان، جیکولین فرنینڈس، ورون دھون، کریتی سینن، نورا فتیحی اور راکل پریت سنگھ شاندار پرفارمنس پیش کریں گے۔

سوبھا آئیفا ویک اینڈ کی خاص باتوں میں سے ایک ماسٹر کلاسز کا ایک سیٹ ہے جو فلم کے شائقین، فلم سازوں اور شائقین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ماسٹرکلاس سیریز میں کبیر خان اور اومنگ کمار کے ساتھ 'ڈائریکٹرز کٹ' کے ساتھ مشہور شخصیت کے بالوں اور میک اپ آرٹسٹ نبیلہ کے سیشن شامل ہیں۔


ترجمہ۔ تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303162239

Maryam/ Farrukh Tanveer Malik